اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یومِ آذادی کے پُرخلوص موقع پر ایک پیغام !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 August 2019

یومِ آذادی کے پُرخلوص موقع پر ایک پیغام !

نہ سمجھوگے تو مٹ جاوگے اے ہندی مسلمانوں
تمھاری داستاں  تک بھی نہ ھوگی داستانوں میں (عللآمہ اقبال)
فہیم اختر شیخ
___________
   میرے بھائیوں اور دوستوں،  جن مسلمانوں نے ھندوستان کو انگریزوں کی غُلامی سے آذاد کرانے کی کامیاب تحریک چلائ،  جن مسلمانوں کے آباو اجداد نے ھندوستان کو غلامی اور ظلم سے بچانے کی جدوجھد کی، جن مسلمانوں کے علماء نے اس ملک کو آذاد کرانے میں اپنی جانیں قربان کیں، آج افسوس وہ مسلمان ھندوستان میں محض ایک بھولی ھوئ تاریخ بن کر رہ گیا ھے ۔ جن مسلمانوں نےحالات کا رُ خ بدلنے کیلے ایک با حوصلہ مھم جوئ کی تھی وھی مسلمان ابھی ایک صدی بھی نھیں گزری کہ اسے اُن لوگوں سے خوف آنے لگا جو ھزار سال تک ان کے محکوم رھے تھے ۔  اسکی سب سے بڑی وجہ ھمارے بزرگوں کی تاریخ سے، اُن  کی قربانیوں سے نا واقف ھونا ھے ۔ اسکی بڑی وجہ ھمارے آباوُ اٙجداد کی قربانیوں، انکی جدوجھد کا ذکر نہ کرنا ھے اور انکی تحریکوں سے سبق نہ لینا ھے ۔ یاد رکھو وہ قوم اور اُس قوم کا مستقبل محض کھلواڑ بن کر رہ جاتا ھے جو قوم اپنے بزرگوں، اپنے آباوُ اجداد کی تاریخ سے ناآشنا ھے ۔  کیا آج یہ مسلمان ھندوستان میں محض ایک اٙقللیت کی حیثیت رکھتا ھے ؟ جنکے آباوُ  اجداد نے اس ملک کی خاطر اپنے خون پسینے ایک کر دے تھےِ ۔  آج جو لوگ 20 کڑوڑ ھندوستانی مسلمانوں کو محض ایک اٙقللیت کی نگاہ سے دیکھتے ھیں دراصل انھیں پتا ھونا چاھئے کہ اُنکے حالات خواہ کیسے بھی ھوں مذھبی طور پر وہ ایک عالمی ایجنڈے کے امین ھیں اور انھیں شاید ھندوستانی مسلمان کی مللی اور مذھبی وجود کا اندازہ نھیں ۔  قوموں کی فُتوحات کی داستان اُنکی فکری رویے سے لکھی جاتی ھیں آج شاید ھماری سوچ و فکر ھمارے بزرگوں کی تاریخ سے ناواقفییت کی وجہ سے کسی اور پر غالب آ گئ ھیں تبھی تو صرف غیر مسلموں کو مُجاھدِ آذادی کا کریڈٹ دیا جاتا ھے ۔   میرے عزیزو،  ھم ایک ایسی قوم ھیں جسکے فکری سرماےِ  میں قیادت اور سِیادت کا جذبہ پایا جاتا ھے، اور جسنے اپنے ظھور کے بعد عالمی تاریخ کو اپنی مُٹھی میں لیا ۔  تبدیلیاں فکر سے پیدا ھوتی ھیں ۔ ھم اپنے اندر فکر اور شُعور پیدا کریں کہ ھم اپنے بزرگوں اور آباو اجداد کی تاریخ کو پڑھیں، انکی قربانیوں، انکی جدوجھد کو جانیں، اور انکی تحریکوں سے سبق حاصل کریں اور کم از کم آذادی کے موقع پر اسے ذکر کریں اور لوگوں کو اصلیت سے روبرو کرائیں ۔  مجھے اممید ھے کہ یومِ آذادی کے پرخلوص موقع پر ھم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کریں اور انھیں سچی خراجِ  عٙقیدے پیش کریں کیونکہ یھی وہ لوگ ھیں جو سچے مُحِبّ ِ وطن اور فریڈم فائٹر ھیں ۔  الللہ تعالئ اُ نکی مغفرت فرمایئں ، آمین ۔   شِان اِس ترنگے کی اور ھم بڑھائیں گے ، اب یہ جشنِ آذادی ساتھ ھم منائیں گے ۔ ھِند کے محبو ں پر ملک کے شٙھیدوں پر ، پُھول ھم عٙقیدت کے شوق سے چڑھائیں گے ۔