اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 September 2019

دیوبند : شجرکاری یکجہتی کو آگے بڑھانے کی ایک مثبت پہل !

  آج ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا ،جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم کے احاطے میں پودے لگائے۔ کہا کہ دارالعلوم میں سیکڑوں درخت لگائے جائیں گے ، اور کھاد و پانی وغیرہ کے لئے مستقل ایک نگہبان رکھاجائے گا۔
 پودے لگانے کا مقصد اتحاد و ہم آہنگی، بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے
 ایک پودا سدبھاؤنا کا لگایا اور دعا کی کے پودا لگانے کے اس مقصد کو کامیاب بنایا جائے۔ اور یہ پودا ہم سب ملکر بچائیں اور اس کی آبیاری کریں۔

اس موقع پر مولانا عبد الخالق صاحب مدراسی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ شجرکاری ثواب کا کام ہے اور صدقہ جاریہ ہے۔ حدیث پاک میں پودہ لگانے کی بڑی فضیلت آئی ہے اور جو یہاں شجر کاری کی گئی ہے وہ محض شجرکاری نہیں ہے بلکہ قومی یکجہتی کو آگے بڑھانے کا یہ ایک قدم ہے-
بشکریہ اسلامک میڈیا دیوبند