اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پیٹرول پمپ پر پیٹرول ناپ میں کمی کرنے کا ہوا خلاصہ :ایس ڈی ایم نے کیا پیٹرول پمپ کو سیل،

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 September 2019

پیٹرول پمپ پر پیٹرول ناپ میں کمی کرنے کا ہوا خلاصہ :ایس ڈی ایم نے کیا پیٹرول پمپ کو سیل،

پٹرول پمپ پر پیٹرول ناپ میں کمی کرنے کا ہوا خلاصہ:-"ایس۔ ڈی ۔ایم۔ نے پمپ کو کیا سیل:-
رپورٹ ارشد علی
 13ستمبر/ آئی این اے نیوز دھن گھٹا-سنت کبیر!
دھن گھٹا تحصیل حلقہ تحت مہولی قصبہ سے پانچ کلومیٹر دور "سینانی پیٹرول پمپ"پر  پیٹرول ڈلوانے والے بائک سواروں نے  آج دوپہر ہنگامہ شروع کر دیا۔
 راموپر گاؤں باشندہ اصغر علی ولد محمد علی نے  13لیٹر  پیٹرول اپنی بائک میں ڈلوایا۔
لیکن شک ہونے پر اصغر نے اپنی گاڑی کا پٹرول نکال کر پیٹرول پمپ پر رکھے گئے  مصدقہ آلہ لیٹر سے ناپا۔
ناپ میں 11.5لیٹر ہی پیٹرول نکلا۔
جسے دیکھ کر اصغر آگ بگولہ ہو گیا۔
اور جمکر ہنگامہ کیا۔
 پیٹرول پمپ پرموجود سبھی  ناراض بائک سواروں نے پیٹرول میں کی گئی گھٹتولی کے خلاف ہنگامہ شروع کر دیا۔
اسی درمیان کسی نے اسکی اطلاع ایس ڈی ایم دھن گھٹا پرمود کمار کو دے دی۔
ایس ڈی ایم نے موقع پر پہنچ کر جانچ کیا ۔
جانچ میں گھٹتولی کی بات صحیح پائی گئی۔
ایس ۔ڈی۔ایم۔ پرمود کمار نے بتایا کہ
فوراً پیٹرول پمپ کو سیل کراتے ہوۓ اعلی افسران کو آگے کی کارروائی کے لئے اسکی اطلاع دے دی گئی ہے۔