بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز19/ستمبر2019)راشٹریہ علماء کونسل بلریاگنج کے نگر پنچایت صدر اور کونسل کے انتہائی مخلص اور سرگرم رکن جناب حافظ محمد فیصل صاحب کے والد محترم جناب حاجی نثار احمد صاحب آج بعد نماز عشاء اس دار فانی سے کوچ کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون.
ایک عرصے سے وہ زیر علاج تھے، لکھنؤ سہارا ھاسپیٹل اور شیکھر ھاسپیٹل میں حافظ نے ایڈمٹ کرایا، کراکت اور مبارکپور میں بھی دکھایا، جہاں جہاں شفایابی کی توقع ہوئی، وہاں لے کر گئے لیکن بالآخر وقت موعود آپہونچا اور انتقال کا سانحہ پیش آ گیا.
اس بات کا اطمینان ہے کہ ایک سعادت مند بیٹے کی طرح علاج اور خدمت میں کوئی کمی نہیں کی، آج کے دور میں ایسی سعادت مندی خال خال ہی دکھائی دیتی ہے. اللہ جزائے خیر سے نوازے. آمین
حاجی نثار احمد مرحوم بڑے محنتی آدمی تھے، شوگر کے مریض تھے، ادھر کڈنی بھی جواب دے گئی تھی، اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور تمام پس ماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے. آمین
نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ 2 بجے ادا کی جائے گی.