اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا کلیم الدین مظاہری کی گرفتاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 22 September 2019

مولانا کلیم الدین مظاہری کی گرفتاری

#مولانا_کلیم_الدین_مظاہری_کی_گرفتاری

آج جھارکھنڈ  پولیس اور اے ٹی ایس نے ملکر مولانا کلیم الدین مظاہری کو دہشتگردانہ معاملات میں گرفتار کرلیا ہے،
پولیس کا کہناہے کہ مولانا کلیم الدین مظاہری ہندوستان میں جہادی دہشتگردی کے لیے نوجوانوں کو تیار کررہےتھے اور وہ ہندوستان میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے لیے متحرک تھے_
 دوسری طرف میڈیا نے مولاناؤں کی جہادی دہشتگردی اور خونخوار آتنک وادی مولانا، کے نفرت انگیز عنوانات سے زہر پھیلانا شروع کردیا ہے _

 واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں القاعدہ کے نام پر مولانا انظر شاہ قاسمی کو بھی گرفتار کیاگیاتھا جنہیں بعدازاں بری کرکے رہا کردیاگیا_
 مولانا کلیم الدین مظاہری کا فیصلہ تو آئینی رو سے عدالت کا ہی ہوگا اور اسی کا انتظار ہے
 لیکن سسٹم میں پھیلے ہوئے متعصب عناصر کے ذریعے مسلمانوں کو دہشتگردی کی سیاہ کالک میں رنگنے کا کام عرصے سے ہورہاہے، موجودہ حالات میں پورے سسٹم کی کنٹرولنگ براہ راست کہاں سے ہورہی ہے نیز مسلمانوں اور علمائے کرام کے تئیں ان کے دشمنانہ عزائم کیا ہیں یہ دو دو چار کی طرح عیاں ہے
لیکن شدید المناک مرحلہ ہے کہ ان خطرات سے یا تو اپنی جان بچانے کے لیے آنکھیں موند لی گئی ہیں، یا پھر مسلّح دشمن سے جان کی امان چاہتےہیں جبکہ موت کا اٹل وقت تو متعین اور برحق ہے، لیکن زندگی پرستی کی خواہش ملت کو بارود کے ڈھیر پر لاچکی ہے،
 دوسری طرف آپسی خلفشار اور گروہی لڑائیوں نے امت کو چاروں طرف سے توڑ کر رکھ دیا ہے، حقیقی خطرات اور سنگینوں سے نمٹنے پر کوئی بھی متحدہ، سنجیدہ دیرپا اور جراتمندانہ کوشش نظر نہیں آتی، ایسے میں مولانا کلیم الدین مظاہری کی گرفتاری پر کیسی حیرت ہو؟ اور اگر ان سے پلہ جھاڑ کر اور رسمی مذمتیں جاری کر زندگی بھر کے ٹرائل میں جھونک دیا جائے تو بھی کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی!
 جب کہ حق تو یہ ہیکہ اب تک مسلمانوں پر تھوپے گئے دہشتگردانہ معاملات کی اکثریتی نوعیت فریبی رہی ہے جسے ملک کی عدالتوں نے تسلیم بھی کیا ہے_

*#سمیع_اللّٰہ_خان*
جنرل سیکرٹری: کاروان امن و انصاف