مودی حکومت کے خلاف مسلم لیگ کا عظیم الشان احتجاج
کشمیر،تین طلاق،این آر سی،لنچنگ،تبریز انصاری اور سنجیو بھٹ جیسے دیگر مسائل کو لیکر مودی حکومت کے خلاف آواز بلند
مظاہرے میں مسلم لیگ لیڈران کے علاوہ شویتا بھٹ،ڈاکٹر کفیل خان،مبین فاروقی،شائستہ پروین شریک ہوئیں
ذاکر حسین کی رپورٹ
نئ دہلی،26 ستمبر(نامہ نگار)انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام گزشتہ روز دہلی کے جنتر منتر پر بے خوف انڈیا،انڈیا سب کیلئے کے عنوان سے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،یہ مظاہرہ مرکزی حکومت کے حال فی الحال میں لئے گئے فیصلے جیسے این آر سی،کشمیر مسئلہ،تین طلاق کے خلاف تھا۔اس موقع پر مظاہرین نے لنچنگ میں مارے گئے تبریز انصاری اور سابق آئ پی ایس افسر سنجیو بھٹ کے حق میں بھی آواز بلند کی۔مظاہرے میں تبریز انصاری کی بیوہ شائستہ پروین، سنجیو بھٹ کی بیوی شویتا بھٹ اور دختر آکاشی بھٹ بھی مسلم لیگ لے لوگوں کے ساتھ موجود تھیں۔اس موقع پر مسلم لیگ اعلیٰ قیادت نے اقلیتوں،پچھڑوں اور مظلوموں کے حق میں کھل کر آواز اٹھائی اور موجودہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف جم کر صدائے احتجاج بلند کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ ہم بی جے پی حکومت کے غلط کاموں کو منظرِ عام پر لانے کی کوشش کر رہےہیں۔بی جے پی نے ملک کی سیکولر شبیہ کو داغدار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آئین ہند کا بنیادی پیغام،اصول اور تعلیم جمہوریت ہے۔بی جے پی حکومت سیکولرزم کو داغدار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے آئین کو بھی داغدار کر رہی ہے۔ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ آج نوبت یہاں تک آ گئ ہیکہ ہندوستان انسانیت کوقتل کرنے والی جگہ بن گیا ہے۔مسٹر بشیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کا قومی سطح کا یہ احتجاج مودی حکومت کے خلاف جو شروع ہوا ہے یہ آنے والے دنوں میں ملک کے دیگر کونے بھی ہوگا۔اس موقع پر ای ٹی محمد بشیر نے کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔مظاہرین سے مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کنہا علی کٹی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ظلم کےخلاف اور مودی حکومت کی تانا شاہی کےخلاف لڑنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر ملک کے لوگوں کو ہندو۔مسلم کےنام پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔اس موقع پر کنہا علی کٹی نے اقلیتوں پچھڑوں اور مظلوموں کے حق کی لڑائی لڑتے رہنے کا عزم دہرایا۔مظاہرے میں شریک سنجیو بھٹ کی بیوی شویتا بھٹ نے مسلم لیگ سمیت سنجیو بھٹ کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ تیرہ ماہ سے اپنے شوہر کو جیل سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن افسوس مجھے کامیابی نہیں ملی۔اس موقع پر شویتا بھٹ نے ملک میں ہو رہی لنچنگ کی واردات پر افسوس کا اظہار کیا۔مظاہرے میں تبریز انصاری کے معاملے پر بھی پر زور طریقے سے آواز اٹھائ گئی۔مظاہرین کی جانب سے کشمیر کے حالات کو لیکر غم و غصہ تھا اور مودی حکومت کے این آرسی،تین طلاق بل،ہجومی تشدد اور ملک کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ختم ہونے کو لیکر رویے کےخلاف بھی غصہ دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر مسلم لیگ کے قومی سیکریٹری خرم انیس نے بھی مودی حکومت کے حالیہ فیصلے کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔مظاہرے میں شامل مسلم لیگ دہلی کے صوبائی صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ترقی کے ہر محاذ پر ناکام ہے،اس لئے ضرورت ہیکہ ملک کی عوام اس حکومت کے خلاف متحد ہو۔احتجاجی مظاہرے کی صدارت مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کی۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ نواس غنی،مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ پی وی عبد الوہاب،ڈاکٹر کفیل خان،تبریز انصاری کی بیوہ شائستہ پروین،فضیل ایوبی ایڈوکیٹ،کٹھوعہ ریپ کیس میں مسلم لیگ کی جانب سے وکیل رہے آصفہ کے وکیل مبین فاروقی،سی کے زبیر،صابر غفار،شیخ فیصل حسن،آصف انصاری، فیصل بابو،عمران اعجاز،اطیب خان،اعجاز کریم اور سالم کے علاوہ اترپردیش،مہاراشٹر،جھارکھنڈ،کیرالا،تتمل ناڈو اور ملک کے کونے کونے سے پارٹی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
رابطہ نمبر:8368463463