اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کشمیری ہمارے ہیں، مہدی حسن عینی قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 September 2019

کشمیری ہمارے ہیں، مہدی حسن عینی قاسمی

*کشمیری ہمارے ہیں*

جمعیت علمائے ہند کی مجلس منتظمہ کی جانب سے جاری کردہ قرارداد میں کوئی بھی ایسا لفظ نہیں لکھا جس پر کسی ذی شعور کو اعتراض ہو.
لیکن پریس کانفرنس میں مولانا محمود مدنی سےاین آر سی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے الزامی جواب کو نیشنل میڈیا نے این آرسی کی پورے ملک میں نفاذ کی حمایت سے تعبیر کیا,
میڈیا کا یہ رویہ قابل مذمت ہے.
مسئلہ کشمیر کے تعلق سے جماعت کی تجویز اور مولانا محمود مدنی صاحب کے پریس اسٹیٹمینٹ کے اسلوب و الفاظ میں فرق ہونے کی وجہ سے میڈیا نے پریس کانفرس کی باتوں کو ہائی لائٹ کیا اور عالمی سطح پر یہ تاثر دیا کہ جمعیت علمائے ھند دفعہ 370ہٹانے پر حکومت کے ساتھ ہے. اس سے کشمیری باشندوں کو ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے انصاف پسند طبقہ کو شدید حیرت بلکہ افسوس ہوا.
جماعت کی قرارداد کو اتنی تشہیر نہیں ملی جتنا مولانا مدنی کا پریس اسٹیٹمینٹ  وائرل ہوا.نتیجتاً اہل قلم نے اپنا درد سوشل میڈیا پر انڈیل دیا.

مجھے ایسا لگتا ہے کہ مولانا مدنی کو 370 ہٹانے کی حمایت کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ سمیت 6 صوبوں سے 371 ہٹانے کی وکالت کرنی چاہئے تھی تو شاید ابھی منظر نامہ کچھ اور ہوتا.

خلاصہ یہ ہے کہ کشمیر کے تعلق سے تمام مسلمانوں کا ہی نہیں سبھی انصاف پسند ہندوستانیوں کا یہ نظریہ ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ حصہ ہے لیکن بار بار اسے کہنے کے بجائے عملی طور پر یہ کرکے دکھانے کی ضرورت ہے کہ کشمیری بھی ہمارے ہیں.

ملی جماعتوں کا ایک مشترکہ وفد وزیر اعظم یا وزیر داخلہ
سے ملتا,کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا,کشمیر جانے کی کوشش کرتا,ہندوستان کے دوسرے خطوں میں موجود کشمیری طلباء و عوام کی خبر گیری کی جاتی,39 دن سے جن کے اپنے گھروں سے رابطے نہیں ہے,ان کے پاس اشیائے خورد و نوش ہیں یا نہیں؟

نتیجہ کچھ بھی نکلے لیکن اگر اس جانب توجہ دی جاتی تو شاید کشمیریوں کی علیحدگی پسندی کے نظریہ کو کمزور کرنے کی عملی تصویر سامنے آتی اور اسے ایک تاریخی جرات مندانہ اقدام سے تعبیر کیا جاتا.

اس لئے آئیے ہم آگے بڑھتے ہیں,ہم نے دیوبند میں یہ کام شروع کردیا ہے,دہلی میں ہمارے احباب اس جانب متوجہ ہیں,آپ بھی اپنے آس پاس مقیم کشمیری بھائیوں کی خبرگیری کریں,انہیں اپنائیت کا احساس دلائیں ان کی انسانی ضروریات کی تکمیل کا انتظام کریں اور عملی طور پر یہ احساس کرائیں کہ #کشمیری ہمارے ہیں.

آئیے آج جمعہ کی نماز کے بعد سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کشمیری بھائیوں کی خبرگیری کرتے ہیں
اور پورے ملک میں اس ٹیگ لائن کے ساتھ مہم شروع کرتے ہیں #کشمیری_ہمارے_ہیں

مہدی حسن عینی
تنظیم ابنائے مدارس
13/9/2019