*نہ چاہتے ہوئے بھی لکھنا پڑ رہا ہے, صحابہ کرام پر جرأت در جرأت نے مجبور کر دیا* ۔
ہم بھی پانچ سال ندوہ میں رہے۔ آپ کے عاشق رہے, ڈھونڈ ڈھونڈ کر آپ کا بیان سننے جاتے تھے۔ جہاں آپ کا بیان ہوتا سب سے آگے بیٹھ کر سنتے تھے, آپ کے لئے دنیا جہان سے جھگڑتے تھے, آپ سے ملاقات کے تذکرے ہر جگہ کرتے تھے۔ ہماری فیسبوک وال گواہ ہے, شاید آپ کے پچاسوں بیانات دوران طالبِ علمی سنے, مگر یہ حقیقت ہے کہ آپ نے خود کبھی حب اہل بیت پر اُس پورے عرصے میں ہمارے سامنے کوئ بیان نہیں کیا جس طرح کے بیانوں کا سلسلہ گزشتہ محرم سے شروع ہوا اور پھر اب دوبارہ محرم میں زور پکڑ گیا۔
اگر دوسروں پر یہ الزام ہے کہ وہ اہل بیت کے مناقب ںیان نہیں کرتے تو آپ کا احسان کہ آپنے یہ بھولا ہوا سبق یاد دلایا, مگر طویل عرصے سے یہ بیانات آپ بھی نہیں کر رہے تھے۔ ہم نے یو ٹیوب پر بھی خوب تلاشا, گزشتہ محرم سے قبل اہل بیت کا یہ والہانہ تذکرہ آپ کی زبان پر بھی نہیں تھا۔ اور جو کچھ تھا بھی تو بھی کبھی حضرت معاویہ و دیگر صحابہ کرام کے بارے میں کوئ نامناسب بات بھی آپ کی زبان سے نہیں سُنی ؟
بلاشبہ آپ کی زبان سے اہل بیت اطہار کا والہانہ تذکرہ سن کر ایمانی حرارت پیدا ہوتی ہے, حب اہل بیت سے دل لبریز ہو جاتا ہے ۔
لیکن کیا اہل بیت کا تذکرہ صحابہ کرام پر طعن کئے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ؟ جن نفوس سے خود اہل بیت نے صلح کر لی اور باہم اچھے روابط قائم ہو گئے اور کسی قابل ذکر شخصیت نے اُن کو مقام صحابیت سے نامزد محروم نہیں کیا بلکہ جمہور اہل سنت نے ان کی تعظیم و توقیر کو لازم پکڑا, اب ہم کیوں اُن کی عزت پر حملے کرتے رہیں ؟
آپ کی بات سے ہی متاثر ہو کر اس کمزور طالب علم نے کئ جگہوں پر اہل بیت کے مناقب پر تقرریں کیں, یزیدیت کا مکروہ چہرا سب کو دکھایا۔ لیکن الحمد للہ صحابہ کرام پر طعن کئے بغیر ۔
صحابی کی تعریف پر اختلاف لوگ ذکر کر رہے ہیں, ذرا وہ بتائیں کہ کون سے وہ قابل ذکر نام ہیں جنہوں نے باقاعدہ نامزد حضرت معاویہ اور حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنھما کو صحابہ کی فہرست سے خارج کیا ہے ؟ کیونکہ فی الوقت جو کچھ طعن و تشنیع ہے وہ انہی حضرات پر ہے۔
محدثین و فقہاء کے ذکر کردہ جن واقعات پر صحابہ کرام کو مطعون کیا جا رہا ہے , محدثین و معتبر مؤرخین نے اُن واقعات کو کیا محض واقعہ کے طور پر ذکر کیا ہے یا آپ ہی کی طرح اُن واقعات کو ذکر کرنے کے بعد حضرت معاویہ رض و دیگر پر لعن طعن کیا ہے ؟
کیا پوری امت کے نیک لوگوں کا تعامل اس مسئلے میں حُسن ظن یا سکوت کے ساتھ معاملے کو اللہ تعالی پر چھوڑ دینے کا نہیں ہے ؟
بلا وجہ کی بحث میں نوجوان فضلاء و طلباء کو لگا کر مادر علمی کے وقار کو مجروح کر دیا آپ نے ۔۔۔۔
ہم آپ سے للہ بہت محبت رکھتے ہیں۔ اس لئے ادباً گزارش کرتے ہیں (علم و فضل میں ہم آپ کی دھول بھی نہیں) کہ اللہ کے لئے اپنے بزرگوں بالخصوص آج کے دور میں حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب زید مجدھم کی رائے اور ان کی نگرانی میں اپنا ہر موقف متعین کیجئے۔
*سید أحمد اُنیس ندوی*