صحافتی مقابلہ میں طلباء و طالبات نے کیا زبردست مظاہرہ انعامات کی تقسیم
رپورٹ محمد دلشاد قاسمی
اسارہ/ باغپت (١٦ ستمبر ٢٠١٩ آٓئی این اے نیوز)
باغپت کی بڑوت تحصیل کے گاوں اسارہ کے اسلامیہ انٹر کالج میں سابقہ وزیر اعظم راجیو گاندھی کے حالات زندگی پر ایک صحافتی مقابلہ منعقد کرایا گیا جس میں طلباء و طالبات نے شریک ہوکر زبردشت مظاہرہ کیا،جس میں مسلم انٹر کالج کے درجن بھر طلباء و طالبات نے کامیابی کا پرچم لہرایا،جن کو انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر ایک پروگرام منعقد ہوا،جس میں نوجوان سماج لیڈر گلبہار چودھری کی جانب سے انعامات کی تقسیم کراکر حوصلہ افزائی کی گئی،
انہوں نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ محنت کرتے رہو،ہم انشاء اللہ اسی طرح بار بار آٓپ حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،
اس موقع پر کالج کے پرنسپل جناب ماسٹر محمد شکیل احمد نے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں تم لوگ ہمیشہ ایسے ہی بارہا اپنے کالج کا نام روشن کرتے رہیں گے،
اس موقع پر معروف صحافی جناب قاری محمد طارق فلاحی صاحب کو سماجی خدمات کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا ،
قاری محمد طارق فلاحی صاحب نے طلباء و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٓپ حضرات یہیں پر نہ رکے بلکہ آٓگے بھی محنت جاری رکھیں،اپنے اندر تکبر پیدا نہ ہونے دیں،ورنہ یہ علم جاتا رہے گا،انہوں اساتذہ و ذمہ داران کالج کو بھی مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٓپ حضرات بڑے ہی لائق تعریف ہیں کہ آٓپ حضرات کی شب و روز کی محنت کے بدولت آٓج مسلم انٹر کالج اسارہ کو اتنا بڑا انعام حاصل ہوا
اس موقع پر کالج اسٹاف و طلباء و طالبات و ذمہ داران کالج موجود رہے