اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آہ مرزا اشفاق احمد اصلاحی صاحب، قوم کے نوجوانوں کے بارے میں ہمیشہ فکرمند رہتے تھے: کاشف شاہد سابق سابق جنرل سکریٹری شبلی کالج

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 29 October 2019

آہ مرزا اشفاق احمد اصلاحی صاحب، قوم کے نوجوانوں کے بارے میں ہمیشہ فکرمند رہتے تھے: کاشف شاہد سابق سابق جنرل سکریٹری شبلی کالج

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اکتوبر 2019) میری ابھی تک کی زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ میری زندگی تھم سی گئی اور ایسا لگا کہ آج کوئی اپنا جو مجھے بے پناہ محبت کرتا تھے جو میری ہر مصیبت میں میرا خیال رکھتے تھےاور اللہ رب العزت نے صبح سویرے ان کو اس دنیا سے اٹھا لیا ان للہ وانا الیہ راجعون  اتفاق سے کی میں اپنی ماں کے علاج کروانے کے لیے نئی دلی جا رہا تھا تب بھی صبح سویرے جب میری ٹرین علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے ہی والی تھی تبھی میں نے اپنا موبائل دیکھا جس پر ایک میسج آیا اور اس پر لکھا تھا کہ مرزا  اشفاق احمداصلاحی صاحب اب دنیا میں نہیں رہے
وہ قوم کے نوجوانوں کے بارے میں ہمیشہ سخت فکرمند رہتے تھے وہ ہمیشہ نوجوانوں کو اللہ اور دین اسلام کی طرف رجوع کروانے کے لیے اپنی پوری زندگی صرف کر دیا مدرسۃ الاصلاح میں اپنی پوری زندگی کو خدمت کے لیے لگا دیے تھے اللہ تعالی انکی قبر کو نور سے بھر دے آمین
مرحوم میرے ساتھ ساتھ میرے اہل خانہ کے بھی بہت قریبی تھے میری  اللہ سے  دعا کا اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین مرحوم نے اپنی پوری زندگی میں غریبوں اور مسکینوں کی مدد کی اور دل کھول کر دین اسلام کی راہ میں خرچ کیا دور حاضر میں اپنی زندگی کو ایک نمونہ بنا کر پیش کیا