اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر عامر رشادی کا دو روزہ بہار کا دورہ، مختلف جگہوں پر پارٹی کے پروگرام کو کیا خطاب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 31 October 2019

راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر عامر رشادی کا دو روزہ بہار کا دورہ، مختلف جگہوں پر پارٹی کے پروگرام کو کیا خطاب

راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر عامر رشادی کا دو روزہ بہار دورہ۔۔۔۔
مختلف جگہوں پر پارٹی کے پروگرام کو کیا خطاب۔۔۔۔

بہار : راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی دو دنوں کے دورہ پر صوبہ بہار پہونچے۔ بہار کے گیا ضلع میں پارٹی کے صوبائ صدر فردوس احمد پرنس کی بہن کے نکاح میں بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر مولانا رشادی کے ہمراہ قومی ترجمان ایڈوکیٹ طلحہ رشادی، بہار پربھاری مولانا آفتاب اظہر، نائب صدر توحید انصاری بھی موجود رہے۔ بہار پہونچنے پر مولانا رشادی کا مختلف جگہوں پر کارکنوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اورنگ آباد میں استقبال کے بعد شیرگھاٹی میں رات گزاری اور دوسرے دن وہیں شیر گھاٹی میں کارکنان اجلاس کو بھی خطاب کیا۔اس کے بعد گیا ضلع کے لئے بذریعہ کار نکل گئے جہاں راستے میں کئ جگہ کارکنان نے استقبال کیا جس میں خاص طور سے امام گنج، شاہ دیو خاص، بارا وغیرہ جگہ شامل رہی۔ اس کے بعد رات صوبائ صدر فردوس احمد پرنس کی بہن کے نکاح میں شامل ہوئے۔ آج بدھ کو دوسرے روز گیا میں منعقد کارکنان اجلاس کو خطاب کیا۔
            جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا رشادی نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ سماج کا ہر محروم، مظلوم، پسماندہ طبقہ متحد ہوکر اپنے حقوق اور مسائل کی لڑائ خود ایک مظبوط و سیاسی طاقت بن کر لڑیں۔ راشٹریہ علماء کونسل اس مقصد اور مشن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے اور ملک بھر میں 14 صوبوں میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بھاجپا اور جے ڈی یو سمیت کانگریس و آر جے ڈی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سبھی پارٹیوں میں پورے بہار کو پچھلے 73 سالوں سے ٹھگا ہے اور آج تک پینے کے لئے صاف پانی تک مہیا نہ کرا سکے۔ بالخصوص مسلمانوں کو تو ان پارٹیوں نے اتنا استحصال کیا ہے کہ آج مسلم طبقہ سماج کے آخری سطح پر دلت اور آدیواسیوں سے بھی بری حالت میں کھڑا ہے۔ نہ تعلیم، نہ روزگار، نہ بنیادی سہولت مسلمانوں کو میسر ہیں۔ جبکہ آج نتیش اور لالو دونوں ہی مسلمانوں کے دم پر قومی لیڈر بن گئے ہیں اور صرف اپنے خاندان اور رشتہ داروں کی ترقی میں لگے ہیں۔
                   کونسل کے قومی ترجمان ایڈوکیٹ طلحہ رشادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کو اپنے مسائل کا حل صرف دو طریقے سے حاصل کیا جاسکتا ہے وہ جمہوری اور قانونی طریقہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر مولانا عامر رشادی نے طلاق ثلاثہ جیسے مسئلے پر سب سے پہلے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی اور اس مسئلے کو حل کرانے اور بہنوں کو انصاف دلانے کی راہ میں ایک مثبت کوشش کی ہے۔ راشٹریہ علماء کونسل کی پہچان اس کے زمین پر کئے گئے بنیادی کام ہیں جو آج اس ملک بھر میں مشہور بنائے ہوئے ہیں۔
                 اس موقع پر مولانا آفتاب، توحید انصاری، ضلع صدر ذاکر خان، عامر، کفیل خان، آزاد خان، دلشاد احمد، معصوم، عادل وغیرہ گیا ضلع کی عوام موجود رہی۔

اشرف اصلاحی
میڈیا انچارج