حافظ ثاقب اعظمی
________________
بلیاکلیان پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اکتوبر 2019) اعظم گڑھ کے موضع بلیاکلیان پور میں واقع مدرسہ جامع مسجد صدیقیہ کے زیر اہتمام جلسہ دستاربندی کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت مفتی محمد امین صاحب مبارکپوری شیخ الحدیث جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور کر رہے تھے، جس کے سرپرست مولانا فرقان بدر قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ شیخ الھند قاسم آباد انجانشہید تھے، نظامت فرما رہے جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور کے استاد ماسٹر جمال اختر نے اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کا اعلان کیا، تلاوت کلام اللہ شریف کیلئے حافظ و قاری محمد طارق صاحب استاد شعبہ تجوید و قرات مدرسہ شیخ الاسلام شیخوپور کو دعوت دی، حافظ محمد دلشاد صاحب بنکٹ نے ہدیہ نعت پیش کیا، بعدہ مولانا شفیق قاسمی صاحب استاد تفسیر و فقہ جامعہ شیخ الھند انجانشہید کا قرآن پاک کی عظمت کے موضوع پر بیان ہوا۔
مفتی محمد یاسر ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ احیاء العلوم نے بھی قرآن پاک کی کرامت و معجزات پر حدیث کی روشنی میں بیان فرمایا، اس کے مدرسہ کے 6 حفاظ کرام کے ساتھ ان کے استاد مکرم و مشفق مفتی عبداللہ بلیاوی کے سروں پر دستار باندھی گئی، ساتھ ہی حافظ ابو ضہیب سلمہ مبارکپوری نے حفاظ کرام پر لکھی گئی ایک نعت پیش کیا۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے آۓ ازھر ھند دارالعلوم دیوبند کے استاد تفسیر و فقہ حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی نے قرآن پاک اور حفاظ کی عظمت پر تجربات اور احادیث کی روشنی میں پر مغز بیان فرمایا، اور مفتی عبداللہ بلیاوی کی کوشش و محنت کو سراہا۔
آخر میں صدر اجلاس نے مختصر بیان فرما کر دعاء کرائی۔
اس موقع پر ذمہ داران سمیت علاقہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک رہے ۔