دارالعلوم دیوبند کاعلمی فیض پوری دنیا میں پہنچ رہاہے
حرم مکی اور مسجد نبوی کے دورکنی وفد کا دارالعلوم دیوبند پہنچ کر اظہار خیال
دیوبند، 2اکتوبر(آئی این اے نیوز)
حرم مکی کے شعبۂ رابطۂ عامہ کے ڈائریکٹر شیخ جمال محمدیوسف مدنی اورمسجدنبوی کے اہم ذمہ دار شیخ ولیدبن سعیدعبابسہ نے آج یہاں عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور دارالعلوم دیوبند کی علمی و دینی خدمات کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے نہایت مسرت کااظہارکیا اور دارالعلوم دیوبند کو ملت اسلامیہ کا عظیم مرکز قرار دیا۔ شیخ جمال محمد یوسف مدنی اور شیخ ولید بن سعید عبابسہ نے آج دارالعلوم دیوبند پہنچ کررئیس الجامعہ مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ مہمان خانہ میں ہوئی طویل ملاقات کے دوران مہمانوں نے دارالعلوم دیوبند کے قیام ،یہاں کی تعلیمات اور اکابرین علماء دیوبند کی خدمات کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی۔ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے نہایت جامع انداز میں مہمانوں کو دارالعلوم دیوبند کی زریں تاریخ اور عظیم خدمات سے روشناس کراتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند پوری دنیا میں علم دین کو پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کررہاہے، اکابرین دارالعلوم دیوبند اور یہاںکے فضلاء گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے پوری دنیا میںمذہب اسلام کی ترویج و اشاعت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند اسلام کے خلاف اٹھنے والے نت نئے فتنوں کا سدباب کرنے کے علاوہ تحفظ ختم نبوت کے لئے پورے ملک میں علمی افراد تیار کرتا ،جو پوری دنیا میں تحفظ ختم نبوت کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ خالص للہیت پر چلتاہے یہاںحکومتوں سے کسی بھی طرح کا تعاون نہیں لیا جاتاہے بلکہ عوامی چندہ ہی سے یہاں کے اخراجات مکمل ہوتے ہیں،مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مہمانوں کو طلبہ کے رہن سہن، سہولیات اور تعلیمات وغیرہ کے بارے میںبھی بتایا۔ اس دوران شیخ جمال محمدیوسف مدنی نے کہاکہ انہوں نے دارالعلوم دیوبند او راکابرین دیوبند کے بارے میں بہت کچھ پڑھا اور سنا ہے، ہمیشہ سے یہاں آنے کی خواہش تھی ،ہمارے لئے بڑے فخر اور خوشی کا مقام ہے ہمیں دارالعلوم دیوبند جیسے عظیم ادارے میںآنے کاموقع ملا، یقینی طورپر دارالعلوم دیوبند ملت اسلامیہ کا عظیم مرکز ہے جس کا علمی فیض پوری دنیا میںپہنچ رہاہے۔ بعدازیں مہمانوں نے ادارہ کی جدید و قدیم عمارات،تاریخی لائبریری اور وہاںموجود نادرو نایاب کتابوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ دارالعلوم دیوبند تحفظ دین کا اہم مرکز ہے۔ ترجمانی کے فرائض مفتی عارف جمیل نے انجام دیئے ۔ اس دوران مولاناشمیم اخترمظاہری دہلوی مولاناعلی شفیق ندوی کے علاوہ ناظم کتب خانہ مولانا محمد شفیق اور ناظم مہمان خانہ مولانا مقیم الدین وغیرہ موجودرہے۔