اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انوار قمر کی رسم اجراء کل 10 نومبر سلیبریشن میرج ہال مہوا میں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 November 2019

انوار قمر کی رسم اجراء کل 10 نومبر سلیبریشن میرج ہال مہوا میں

وقت کے ولی کامل، حضرت امیر شریعت رابع سید منت اللہ رحمانی کے چہیتے، جامعہ رحمانی کے شیخ الحدیث، ہندوستان کے اکابر علماء کے استاد حضرت مولانا سید محمد شمس الحق الحسینی نور اللہ مرقدہ کے فرزند ارجمند حضرت مولانا سید مظاہر عالم قمر کی کتاب ''انوار قمر'' کی رسم اجرا مورخہ 10 نومبر 2019 بروز اتوار صبح کے دس بجے وی سلیبریشن میرج ہال مہوا میں ہونے جارہی ہے جس کی صدارت مشہور ادیب، نقاد، اقبالیات کے ماہر پروفیسر ممتاز احمد خاں ممتاز فرمائیں گے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لکچرر ابو سفیان ندوی علیگ تشریف لائیں گے، اس شاندار پروگرام میں انوار الحسن وسطوی، کامران غنی، مولانا عبد القیوم شمسی، شاہد محمود پوری، مولانا قمر عالم ندوی وغیرہم کی شرکت یقینی ہے، بتاتے چلیں کہ انوار قمر کے مصنف مولانا سید مظاہر عالم قمر نے تقریباً بیالیس سال ام المدارس مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کی خدمت کی ہے، آج بھی علاقہ میں علم و روحانیت کی شمع جلا رہے ہیں، مدرسہ اسلامیہ شمسیہ چک معین الدین کے سرپرست اور خانقاہ شمسیہ چک اولیاء کے سجادہ نشیں ہیں، آپ کا قلم بے باک ہے. قادر الکلام شاعر ہیں، اپنے آپ کو پوشیدہ رکھنا آپ کا شیوہ ہے، خانوادہ شمس کے محبین، مخلصین، شاگردان، اعزہ و اقارب اور اردو زبان کے چاہنے والوں سے اس پروگرام میں شرکت کی پرزور اپیل ہے۔
 یہ پروگرام نور القمر لائبریری مدنی نگر مہوا ویشالی کے زیر اہتمام منعقد ہونے جارہا ہے ۔