محمد عباس دھالیوال 11 نومبرییعنی کل کو آل انڈیا ریڈیو جالندھر پر اپنی نظمیں پیش کریں گے
مالیر کوٹلہ ، ( 10 نومبر 2019 آئی این اے نیوز )
اردو و پنجابی دونوں میں بلاگ لکھنے والے کالم نگار، ادیب و شاعر محمد عباس دھالیوال کل 11 نومبر کو آل انڈیا ریڈیو جالندھر کے پنجابی چینل پر اپنی دو خاص نظمیں پیش کریں گے. یہ دونوں نظمیں عباس دھالیوال کی طرف سے گرو نانک دیو جی کے 550 یومِ پیدائش کی خوشی کے موقع پر گرو نانک صاحب کو بطور خراج عقیدت کے پیش کی گئی ہیں. ان نظموں کے عنوان "امن کی جوت جگا گئے نانک" اور " بابا گرو نانک " ہیں. دونوں نظموں کو سامعین کرام مورخہ 11 نومبر کو ( 04.05 pm) شام چار بج کر پانچ منٹ پر سماعت فرما سکتے ہیں.