ایودھیا پر فیصلے کو لے کر ۱۷؍نومبر کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ
نئی دہلی۔12 ؍نومبر/2019 آئی این اے نیوز
ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر 17 نومبر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ اس اجلاس میں مسلم فریق بحث کرے گا کہ انہیں ایودھیا پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی عرضی داخل کرنی ہے یا نہیں۔دراصل، کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا تھا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس سے مطمئن نہیں ہیں،جس سے اشارے مل رہے تھے کہ سنی وقف بورڈ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتا ہے۔اسی پرغوروفکرکرنے کے لئے 17 نومبر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔