نئی دہلی! 20/نومبر 2019 آئی این اے نیوز
وزیر مملکت نتیہ نند نے مردم شماری 2021 کے لیے موبائل ایپ کے استعمال کے سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار 2021 کے لیے مختلف طریقہ کاراپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری دو مرحلوں میں یعنی اپریل سے ستمبر 2020 تک اور گھر گھر جاکر گھروں کااندراج اور 9 سے 28 فروری 2021 کے دوران آبادی کا اندراج کیاجائے گا۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ تکنیکی مشاورتی کمیٹی( ٹی اے سی) کے مشوروں کی بنیاد پر سوال ناموں میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہے۔ اخراجات سے متعلق مالی کمیٹی ( ای ایف سی) نے 16 زبانوں میں مردم شماری 2021 سے انعقاد کے لئے 8754.23 کروڑ روپئے سے زائد رقم کی سفارش کی ہے۔
نتیہ نند نے مزید بتایا کہ آبادی سے معلومات اس کے اسمارٹ فون کا استعمال کرکے موبائل ایپ کے ذریعہ براہ راست حاصل اور جمع کیا جاسکتے ہیں۔ یا وہ موبائل ایپ کی وساطت سے پیپر شیڈول کا اعداد وشمار یکجا کرنے اور جمع کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اندراج کرنے والے اعداد وشمار حاصل کرنے اور جمع کرنے کے لئے پیپر شیڈول کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ریاستی حکومتیں اندراج کرنے والوں کو بھرتی کرے گی جو اعداد وشمار کو حاصل کرنے کے لئے ایپ کے استعمال کرنے والے ہوں گے۔
