اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیرت محمدی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے بہترین نمونہ، انسانوں کی حقیقی اور روحانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اللہ نے مذہب اسلام جیسا آفاقی نظام دیا، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ سلم جیسا بے مثال نبی عنایت کیا، *مولانا مشتاق احمد قاسمی!* _____________________ کانپور 6/نومبر 2019(سیف الا سلام مدنی)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 November 2019

سیرت محمدی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے بہترین نمونہ، انسانوں کی حقیقی اور روحانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اللہ نے مذہب اسلام جیسا آفاقی نظام دیا، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ سلم جیسا بے مثال نبی عنایت کیا، *مولانا مشتاق احمد قاسمی!* _____________________ کانپور 6/نومبر 2019(سیف الا سلام مدنی)

سیرت محمدی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے بہترین نمونہ،
انسانوں کی حقیقی اور روحانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اللہ نے مذہب اسلام جیسا آفاقی نظام دیا، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ سلم جیسا بے مثال نبی عنایت کیا،   *مولانا مشتاق احمد قاسمی!*
                               _____________________
کانپور 6/نومبر 2019(سیف الا سلام مدنی)

5 /نومبر بروز منگل بعدنمازعشاء 2019 کو مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم
 محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان آمد  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی
جسکی صدارت فرمارہے، معروف عالم دین مولانا مشتاق احمد قاسمی نے کہا، کہ اللہ تعٰالی نے زمین و آسمان کو پیدا کیا چاند سورج ستاروں کو پیدا کیا لیکن ان تمام چیزوں سے قبل، اللہ نے اپنے محبوب جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقام نبوت سے سرفراز فرمایا

ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، نے ارشاد فرمایا،کہ میں اس وقت بھی نبی تھا،جب آدم علیہ السلام کا مجسمہ بھی تیار نہیں ہواتھا، دنیا میں آنے کے اعتبار سے تو سب سے پہلے آدم علیہ السلام تشریف لائے، لیکن نبوت کے اعتبار سے ہمارے نبی سب سے اول ہیں، کائنات کا نظام اللہ تعٰالی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں  چلایا، اللہ تعٰالی نے دنیا والوں کے لئے زندگی گزارنے کے جملہ اسباب مہیا کئے،کھانے کا انتظام کیا، پانی کا انتظام کیا سونے جاگنے کا انتظام کیا،
لیکن انسان کی جو روحانی اور حقیقی ضرورت تھی کہ انسانی روح کو تازگی ملے اس کے لئے اللہ نے اسلام جیسا قیمتی تحفہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا محسن اور بے مثال معلم اور نبی عطاء کیا

جو شخص اسلام کے مطابق زندگی گزارےگا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرےگا وہ حقیقی اور قیمتی ایمان والا ہوگا اور اسی کا ایمان مضبوط ہوگا،
ہمارے نبی کا نام محمد اور احمد ہے جسکا معنیٰ بہت زیادہ تعریف کیا ہوا، ہےنبی کی تعریف خود اللہ رب العٰالمین نے کی ہے، آپکے اخلاق جیسا کسی کا اخلاق نہیں آپکے کردار جیسا کسی کا کردار نہیں، آپکے گفتار کے جیسی کسی کی گفتار نہیں آپکے رفتار کے جیسی کسی رفتار نہیں غرض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر اعتبار سے مکمل قابل تعریف ہیں!
ہمارے نبی نے دنیا والوں کو انسانیت کا درس دیا حسن اخلاق کی تعلیم دی، اور دنیا والوں کی کامیابی کے دو انتہائی قیمتی چیزیں چھوڑی ایک قرآن کریم اور دوسری حدیث مبارک، جو شخص کامیاب ہونا چاہتا ہے وہ قرآن و سنت کو مضبوطی سے تھام لے، قرآن کی تلاوت کرے نماز ادا کرے برائیوں سے رک جائے!

فاضل نوجوان مفتی محمد شاہد قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ تعٰالی نے دنیا والوں کو بیش قیمت انعام سے نوازا ہے اور وہ بیش قیمت انعام کیا ہے وہ پوری دنیا کی مذہبی اقوام کے لئے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ ہے ربیع الاول کے ماہ مبارک میں اللہ نے اپنے حبیب کو اس دنیا کے اندر مبعوث فرمایا، اور اسی ماہ میں آپنے اس عالم فانی میں آنکھیں کھولیں یہ  دنیا والوں پر منجملہ دیگر انعامات کے یہ سب سے بڑا انعام تھا بڑے خوش نصیب اور سعادت مند ہیں وہ لوگ جنہوں نے آپکی دعوت کو قبول کیا، اور اسلام کے شیدائی بن گئے اور نہایت محروم القسمت ہیں وہ لوگ جو آپکی بات نہیں مان سکے، اور کفر  وشرک پر جمے رہے، آپ کائنات میں سب اعلیٰ اور ارفع ہیں آپ دنیا کے سب حسین اور خوبصورت انسان ہیں،
شاعر کہتا ہے رخ مصطفی ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئنہ
نہ ہماری بزم خیال میں نہ دکان آئنہ ساز ________میں
آپ نبوت کے سب اعلیٰ مقام پر فائز ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ تعٰالی نے آپ پر نبوت کو ختم کردیا آپ دنیا کے آخری نبی ہیں آپکے بعد کوئی نیا نبی آسکتا!
آپ نے پوری دنیا کی مذہبی اقوام کو جینے کا ایک شعور دیا ایک سلیقہ دیا، اور آپکے دامن رحمت میں آکر لوگوں نے اپنی زندگی کے اندر انقلاب برپا کردیا اور پھر پوری قوت کے ساتھ آپکے غلاموں نے آپکے مشن کو آگے بڑھایا، مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اسلام کی تعلیم کو عام کریں اور سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی زندگی گزاریں،
کانفرنس سے مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری نے بھی خطاب کیا، مولانا فضل رب قاسمی اور محمد ثانی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، مولانا عبد الواجد قاسمی، مولانا محمد خالد قاسمی، حافظ محمد احسان الحق صاحب، قاری محمد سفیان صاحب حافظ سیف الاسلام مدنی اور حافظ محمد نعیم صاحب خواص طور سے شریک رہے،
کانفرنس کی نظامت مولانا عبد  الماجد قاسمی نے کی، اور بڑی تعداد میں سامعین شریک رہے!