اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعة الزاهدة اسرولی میں بیت بازی کا باوقار مسابقہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 13 November 2019

جامعة الزاهدة اسرولی میں بیت بازی کا باوقار مسابقہ

*جامعة الزاهدة اسرولی میں بیت بازی کا باوقار مسابقہ*

13 /نومبر 2019 آئی این اے نیوز /ذرائع
زبان و ادب اور شعر و سخن تحصیل علم اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا اہم وسیلہ ہے۔ طالبات میں علم و ادب کا ذوق پروان چڑھانے اور فکر و نظر میں بالیدگی پیدا کرنے کے لئے جامعة الزاهدة اسرولی میں بیت بازی کا ایک معیاری اور باوقار مسابقہ منعقد کیا گیا ۔طالبات نے پورے ذوق و شوق اور حوصلہ و لگن کے ساتھ مسابقے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس مسابقے میں طالبات کے کل آٹھ گروپ نے حصہ لیا ۔*احمد فراز گروپ فائزہ* ،*مرزا غالب گروپ رحیمہ*، *ڈاکٹر بشیر بدر گروپ عافیہ*، *مومن خاں مومن عروسہ*، *میر تقی میر شافعہ شہزاد*، *جون ایلیا عالیہ*، *کیفی اعظمی طوبی*، *فیض احمد فیض شفا*۔ مقابلہ کل چھ راونڈ میں ہوا اور طالبات نے نہایت عمدہ اور معیاری اشعار پیش کیے ۔جس سے ان کی بہتر تعلیم و تربیت اور اعلی ادبی ذوق کا اندازہ ہوا ۔فائنل راونڈ میں "احمد فراز گروپ" فاتح قرار دیا جس کی قیادت فائزہ محبوب متعلمہ ششم عربی کر رہی تھیں جبکہ *"مومن خاں مومن گروپ"* جس کی کیپٹن عروسہ جاوید متعلمہ ششم عربی تھیں، دوسرے نمبر پر مفتوح رہا۔ مسابقے کے اختتام پر اول و دوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے درمیان جامعہ کی فاضل معلمات کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئی ۔اول و دوم انعام یافتہ طالبات کو خوبصورت و پر وقار ٹرافیوں سے سرفراز کیا گیا جبکہ مسابقے میں شریک تمام طالبات کو تشجیعی انعام کے طور پر میڈل سے نوازا گیا۔ نمایاں کارکردگی کے لیے عروسہ جاوید کو *"ممتاز بیت باز"* کے خصوصی انعام سے سرفراز کیا گیا۔پورے پروگرام کو ناظم جامعہ جناب حافظ سعود احمد اعظمی نے بڑی خوبصورتی اور سلیقے سے کنڈکٹ کیا جبکہ حکم کے فرائض محمد افتخار متعلم مدرسہ الاصلاح اور محمد صادق اصلاحی، ندوی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ آخر میں حکم صاحبان اور جامعہ کے سینئر استاذ جناب مولانا محمد افضل اصلاحی صاحب اور مولانا عثمان علی اصلاحی صاحب نے اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار فرمایا اور طالبات کی کارکردگی اور ان کی پیشکش پر اطمئنان اور خوشی کا اظہار فرمایا۔ بزرگ استاذ مولانا بدر جمال اصلاحی صاحب کی دعا اور قیمتی نصیحتوں پر یہ شاندار مسابقہ اختتام پذیر ہوا ۔