جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: بی جے پی کو روکو ،لیکن کانگریس دودھ کی دھلی نہیں ہے
اسدالدین اویسی نے مہاراشٹرکے بہانے سیکولرزم کودھویا،اپنی قیادت پربھروسہ کی اپیل کی
جمشیدپور۔۳۰؍نومبر: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے والے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے تمام اپوزیشن جماعتوں پر شدید حملہ کیا۔ جمشید پور کے مینگو میدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سیکولرازم کے فریب میں کبھی نہیں پھنس سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو روکیں ، لیکن کانگریس بھی دودھ سے نہیں دھلی ہے۔اویسی ، جو امیدوار ریاض شریف کے حق میں انتخابی مہم چلانے آئے تھے ، نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوؤں کو بھی دھوکہ دیا ہے اور اب وہ بھی مسلمانوں کی حمایت چاہتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر نریندر مودی اور امیت شاہ ہندوتوا اور مندر کے بارے میں بات کرسکتے ہیں ، پھر جب میں مسجد اور مسلمان کی بات کرتا ہوں تو پھر یہ غلط کیسے ہوا؟اویسی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسٹر مودی کے ٹرپل طلاق کو قانون نہیں مانیں گے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کانگریس ،جے ایم ایم اور آر جے ڈی کا اتحاد غلط ہے۔اویسی نے کہا کہ بی جے پی ملک کو کھوکھلا بنا رہی ہے اور اگر اس سے اجتناب کرنا ہے تو اے آئی ایم ایم کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے اقلیتوں کو خصوصی طور پر کہا کہ انہیں اپنی سیاسی طاقت کو پہچاننا چاہیے اور ایسی جماعتوں سے دور رہناچاہیے ، جو مسلمانوں کے ووٹ لے کرمسلمانوں کی بھلائی نہیں کرسکتے۔اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ کانگریس نے مہاراشٹرا میں شیوسینا کے ساتھ معاہدہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ نہیں ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے مہاراشٹرا میں شیوسینا-این سی پی-کانگریس کی مخلوط حکومت پر بھی حملہ کیا۔اس دوران انہوں نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی نشانہ بنایا۔ اویسی نے کہا کہ میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس الیکشن ہارجائیں۔ رگھوور داس جمشید پور کی مشرقی اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں۔ تاہم ، یہاں سے اویسی کی پارٹی کا کوئی امیدوار انتخابی میدان میں نہیں ہے۔