اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا سرور کا انتقال

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 4 November 2019

دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا سرور کا انتقال

*دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا سرور کا انتقال !*
دیوبند ۔ 04؍ نومبر 2019ء ( سمیر۔چودھری)
دارالعلوم دیوبند کے شعبہ فارسی کے استاذ مولانا سرور احمد قاسمی کا آج حرکت قلب بند ہوجانے سے تقریباً 65؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ، ان کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم سمیت نامور علماء نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
مرحوم کے صاحبزادے مفتی نوید عثمانی نے بتایا کہ والد محترم کافی عرصہ سے عارضہ قلب کے علاوہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ، آج صبح دارالعلوم دیوبند سے تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد جیسے ہی گھر پہنچے تو ان طبیعت بگڑ اور چند منٹوں میں ہی مالک حقیقی سے جا ملے ۔
مولانا سرور احمد نہایت نیک طبیعت ، خاموش طبع اور اپنے فرائض منصبی کو نہایت پابندی سے ادا کرتے تھے ، بیماری کے باوجود آخری وقت تک درس و تدریس میں مشغول رہے ۔
نماز جنازہ بعد نماز عشاء احاطہ مولسری میں ادا کی گئی ، بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ۔
مولانا سرور احمد کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی ، جامعہ امام محمد انور شاہؒ کے مہتمم مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علمی خاندان کے چشم و چراغ تھے ، جو آخری لمحوں تک درس و تدریس سے جڑے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے نہایت احسن طریقہ سے اپنی تدریسی خدمات انجام دیں اور صاف شفاف زندگی گزاری ہے ، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔
علاوہ ازیں عالمی روحانی تحریک کے سربراہ مولاناحسن الہاشمی ، دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر ، نامور قلمکار مولانا ندیم الواجدی ، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی ، معروف روحانی معالج حافظ فہیم عثمانی ، سید عقیل حسین میاں ، مفتی عارف قاسمی اور مفتی واصف قاسمی سمیت دیگر علماء و ذمہ داران نے مولانا سرور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔