اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علامہ شبلی کی وفات پر شبلی ا نٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے دفتر میں خراج عقیدت پیش کی گئی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 November 2019

علامہ شبلی کی وفات پر شبلی ا نٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے دفتر میں خراج عقیدت پیش کی گئی

علامہ شبلی کی وفات پر شبلی ا نٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے دفتر میں خراج عقیدت پیش کی گئی
حیدرآباد: علامہ شبلی نعمانی کے یوم وفات(۸۱/نومبر۴۱۹۱ء) پر شبلی انٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے دفترمیں علامہ شبلی نعمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کااہتمام کیاگیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر مختاراحمد فردین صدرآل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فارپیس نے کی۔اس موقع پرڈاکٹر محمد محامدہلال اعظمی چیرمین انٹرنیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ حیدرآباد نے کہا کہ علامہ شبلی نعمانی ایک ہمہ جہت شخصیت تھی،جن کی علمی اور فکری اثرات ایک صدی گزرنے کے بعد بھی عوام وخواص کے درمیان اثرانداز ہے۔وہ صرف مصنف ہی نہیں تھے بلکہ مصنف گر تھے اور ان کے چراغ سے چراغ برابر جل رہے ہیں۔ ان شاء اللہ قیامت تک جلتے رہیں گے۔مولانا اکرام الدین نے کہا علامہ شبلی کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو بدیہی ہیں اور اہل علم جانتے ہیں کہ بدیہی تعریف کی محتاج نہیں ہوتی ہے اور ان کا شمار اردو ادب کے اولین نقادوں میں ہوتاہے۔ڈاکٹر مختاراحمد فردین نے کہا کہ علامہ شبلی نعمانی ہمارے ایک عظیم رہنما کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ان کی علمی اور تصنیفی خدمات پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدوس نے کہا کہ علامہ کی متعدد تصنیفات میں ”موازنہ انیس ودببیر“ایک اہم تصنیف ہے۔ اردو ادب میں جب تنقید کی بات ہوتی ہے توعلامہ کی جس طرح دیگر مشہور کتب کو یاد کیا جاتا ہے، اسی طرح علامہ شبلی کی اس کتاب کو بھی یاد کیا جاتاہے۔ابوہریریوسفی نے کہاکہ مولانا شبلی نعمانی کی پوری حیات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پوری زندگی علمی،تصنیفی خدمات پر محیط ہے۔ان کی جملہ کتابوں میں سیرۃ النبیؐ ایک مقبول ترین کتاب ہے،انہوں نے سیرۃ النبی ؐ انتہائی اچھوتے اور ادبی انداز میں لکھی ہے۔سیر کتب میں اس کتاب کا بھی ایک بلند ترین مقام ہے۔آخر میں علامہ کے رفع درجات کے لیے حاضرین مجلس نے دعائیں کیں۔