مفتی سعید احمد پالنپوری کے صاحبزادے حافظ سعید کا انتقال
دیوبند۔ ۲۶؍نومبر: (رضوان سلمانی) دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کے صاحبزادے حافظ سعید کا آج سورت میں شام ساڑھے چار بجے پچاس سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ تدفین یہیں سورت میں عمل میں آئے گی۔ گزشتہ رات ۸ بجے انہیں سورت کے زینب اسپتال سے جواب دے دیا گیا تھا- مرحوم کافی دنوں سے علیل تھے اور کومہ میں چلے گئے تھے۔مفتی سعید صاحب ایک ہفتے سے وہیں اپنے صاحبزادے کی عیادت کررہے تھے- واضح رہے کہ مفتی سعید صاحب کے سب سے بڑے صاحبزادے عبدالرشید کا اس سے قبل ۱۹۹۴ میں ایک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا اور سعید صاحب کے انتقال سے انہیں دوسرا سب سے بڑا صدمہ پہنچا ہے- حافظ سعید صاحب کو دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں- اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔