اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: توحید کا فلسفہ اسلام کی روح، اور مساوات نے اسے تقویت بخشی: سوامی اگنی ویش وزیر اعظم پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ ایک کے تن پر سونے کا ہار اور ایک کے تن پر کپڑا تک نہیں یہ کیسا انصاف ہے۔ سب کومساوی حقوق ملنا چاہیے یہی ہماری تعلیمات ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 November 2019

توحید کا فلسفہ اسلام کی روح، اور مساوات نے اسے تقویت بخشی: سوامی اگنی ویش وزیر اعظم پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ ایک کے تن پر سونے کا ہار اور ایک کے تن پر کپڑا تک نہیں یہ کیسا انصاف ہے۔ سب کومساوی حقوق ملنا چاہیے یہی ہماری تعلیمات ہے۔

ممبئی میں خلافت ہاوس کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل سیرت النبی پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ اسلام کا فلسفہ توحید اس کی روح ہے اور اسی نے اسلام کو ایک عظیم مذہب بنایا ہے، اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہی ہمارا مقصد حیات ہے۔ اس قسم کااظہار خیال کرتے ہوئے سوامی جی نے مزید کہا کہ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو حکم دیا کہ پچھلے مذاہب اور آسمانی کتابوں پر یقین کیا جائے جس طرح قرآن مجید پر اعتماد کرتے ہیں۔
سیرت نبوی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بھگوان کے تعلق سے کافی کچھ خیال کرتا تھا ہمارا گھر ایک مذہبی گھرانہ تھا، مجھے بھوت سے ڈرایا جاتا تاکہ میں بھگوان کی قدر و منزلت کر سکوں جب میں اسکول جاتا توبلی کا راستہ کاٹ لینا بدشگونی تھا اور مجھے یہ باتیں مذہبی گھرانے سے ملی تھیں، کسان جب ہمارے گھر آتے تو گھر کے باہر ہی آتے تھے اور کسانوں کو چھونے تک کی مجھے اجازت نہیں تھی کیونکہ یہ اچھوت ہیں اور میں بھی ان چیزوں پر یقین کرتا تھا کیونکہ ہمارا گھرانہ برہمن تھا اس کے بعد میں نے وید اور اپونشد پڑھی تو مجھے یہ بات ملی کہ ایک ایشور ہے اور ہمارے کائنات کے ذر ہ ذرہ میں ہے اس کے بعد میں نے بھی بت پرستی نہیں کی اور وحدانیت پر عقیدہ پختہ ہوگیا۔
سوامی اگنی ویش نے کہا کہ قرآن میں ویدوں کا بھی تذکرہ ہے اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام مخلوق خدا کا کنبہ ہے اس لئے میں سب سے پوچھنا چاہوں گا کہ ہم نے مندر، مسجد اور گرجا گھر کیوں بنائے اس کے بعد بھی ہم منقسیم کیوں ہیں سیاستداں اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں بابری مسجد کے فیصلہ پر سوامی اگنی ویش نے اتحاد کا پیغام عام کیا۔
سوامی نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا پیغام غلاموں کو آزاد کروانا ہے آج ہمیں بھی مزدوروں کو انصاف دلانے میں اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ مزدوروں کے مسئلہ پرمجھے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے بولنے تک کا موقع نہیں دیا اگر ہم مظلوموں کی داد رسی نہیں کریں گے تو ان کی کیا عبادت قبول ہو گی اس ملک میں امیر اور امیر ہو رہا ہے اور غریب اورغریب ہوگیا۔
بشکریہ قومی آواز