اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے لیا بڑا فیصلہ بابری مسجد فیصلہ پر ریویو پیٹیشن ڈائر کریں گے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 November 2019

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے لیا بڑا فیصلہ بابری مسجد فیصلہ پر ریویو پیٹیشن ڈائر کریں گے

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے لیا بڑا فیصلہ
بابری مسجد فیصلہ پر ریویو پیٹیشن ڈائر کریں گے

17 نومبر


آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ابھی لکھنؤ میں مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد یہ واضح کردیا ہےکہ سپریم کورٹ کے ذریعہ کئے گئے بابری مسجد فیصلہ پر بورڈ ریویو پیٹیشن ڈائر کرے گا، اور متبادل زمین کی پیشکش کو قبول نہیں کرے گا.
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے صدر اور بورڈ کے مؤقر رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی ایسا کام نہیں کریں گے جو شریعت اور وقف ایکٹ کے خلاف ہو.
انہوں نے واضح کیا کہ زمین کی پیشکش دفعہ 142 کے تحت کی گئی ہے،جبکہ دفعہ 142 سپریم کورٹ کو غیر محدود اختیارات نہیں دیتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی جس زمین کے لئے تھی ہمیں وہی دی جائے،
اس سے پہلے ممتاز کالج میں منعقدہ میٹنگ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی،مولانا سید محمد ولی رحمانی جنرل سیکرٹری بورڈ،مولانا سید محمد ارشد مدنی صدر جمعیۃ علمائے ہند،مولانا سید محمود اسعد مدنی،
بیرسٹر اسد الدین اویسی،مولانا سید جلال الدین عمری، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سمیت بڑی تعداد میں اراکین عاملہ و مندوبین نے شرکت کی،
علاوہ ازیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ کسی مصلحت کے پیش نظر میٹنگ کو دارالعلوم ندوۃ العلماء سے منتقل کرکے ممتاز کالج میں منعقد کیا گیا.