اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں رواں سال کا ششماہی امتحان مکمل! محمد دلشاد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 November 2019

مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں رواں سال کا ششماہی امتحان مکمل! محمد دلشاد قاسمی

مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں رواں سال کا ششماہی امتحان مکمل!
محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز 17/ نومبر 2019) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں گزشتہ روز رواں سال کا ششماہی امتحان منعقد کرائے گئے جس کی سربراہی نوجوان عالم دین حضرت مولانا محمد رفاقت صاحب خادم جمعیت یوتھ کلب نے فرمائی، گزشتہ روز بروز اتوار کو صبح کے وقت جملہ درجات کے ششماہی امتحان منعقد کرائے گئے

جس میں ممتحن کی حیثیت سے مولانا محمد رفاقت صاحب، قاری محمد ندیم رحیمی صاحب امین نگر سرائے، مولانا محمد خلیل صاحب قاسمی امام و خطیب بڑی مسجد دولت پور، مولانا مفتی محمد سرتاج عالم صاحب امام و خطیب جامع مسجد مسجد انصاریان ڈولہ، مولوی محمد انعام الحق صاحب نے شرکت فرمائی.
ممتحن حضرات نے طلباء و طالبات کا جائزہ لے کر ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام پر تسلی و خوشی کا اظہار کیا، اور منتظمین مدرسہ کی خوب تعریفیں کی، انہوں نے کہا آگے چل کر ان شاءاللہ یہ ادارہ علاقے اور ملک کے لیے بہت ہی لائق مند رجال سازی کے لئے کارآمد ثابت ہو گا،
ادھر بعد نماز ظہر ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا آغاز مدرسہ ھذا کے طالب علم محمد عبد الباسط درجہ حفظ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت نبی کا ھدیہ دانشتہ خاتون طالبہ درجہ حفظ ثانویہ نے پیش کیا،
اس کے بعد مظفر نگر جمعیت یوتھ کلب سینٹر سے تشریف لائے مولانا محمد رفاقت صاحب نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کو بنانے کا ایک مقصد ہوتا ہے، جس کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح تعلیم حاصل کرنا ایک مقصد ہے، مگر امتحان اس کے لیے بہت ضروری ہے اگر استاد پڑھاتا ہی رہے اور طالب علم پڑھتا ہی رہے اور اس کا جائزہ نہ لیا جائے تو نہ استاد کو اپنی محنت کا احساس ہوگا اور نہ طالب علم کو، اس لیے نمبرات ہی کو اپنی کامیابی اور ناکامی کا مدار مت سمجھو بلکہ اگر تمہارے اندر امتحان میں خامیاں آئی ہو ان کو ختم کرنے کی کوشش کرو اور اگر خامیاں نہ ہو تو اس پر اللہ کا شکر کرو اس سے اللہ تم کو اور زیادہ ترقیات سے نوازیں گے، انہوں نے کہا کہ علم کو حاصل کرنے کے بعد اس کو اپنے پاس قید مت کرو بلکہ دوسروں کو پہنچاؤ، کیونکہ خدا کا عجیب نظام ہے کہ ہر چیز خرچ کرنے سے گھٹتی ہے مگر علم بانٹنے سے بڑھتا ہے اس لیے علم حاصل کرنے کے بعد اس کو ضرور دوسروں کو سکھانے کی کوشش کریں.
اخیر میں مولانا ہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.
 اس موقع پر حافظ عبدالقیوم، قاری محمد محمود، حاجی محمد سلیم،کلو چوکیدار  و دیگر مدرسہ ھذا کے اساتذہ اور اہل بستی کے معزز افراد موجود رہے.