اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خانہء خدا کے حفاظت کی دعا کیجیے، از قلم :مفتی محمد عظیم فیض آبادی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 November 2019

خانہء خدا کے حفاظت کی دعا کیجیے، از قلم :مفتی محمد عظیم فیض آبادی

خانہء خدا کے حفاظت کی دعا کیجئے

از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند 9358163428
ــــــــ ـــــــــ ـــــــــ
 عدل وانصاف کا مطالبہ کوئی جرم نہیں ہے اس لئے اگرفیصلہ خلاف میں آتاہے تو فتنہ وفساد سے کلی اجتناب کرتے ہوئے اپنا مطالبہ دوہرانے اور فیصلے کے عدل وانصاف پر مبنی نہ ہونے کی وجہ اعتراض جتانا بھی ضروری ہے
 اور ملکی امن وامان کے لئے دعا بھی کرنے کی ضرورت ہے
ــــــ ـــــــ ــــــ

ملک کے حالات اور اس کی سنگینی سے ہر شخص اچھی طرح واقف ہے  ایسے نازک وقت میں بلاوجہ کی بیان بازی سے یرہیز کیجئےلایعنی وفضولیات اور گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے  رجوع الی اللہ توبہ واستغفار کی کثرت ، اللہ سے مدد ودعا ، اللہ کے سامنے رونا گڑگڑانا جتنا مفیدکسی انقلاب وخوش کن خبر کے لئے ہوسکتا ہے وہ ہم سب جانتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں بھی یہی کیا تھا آج بھی ملک جن حالات سے دوچار ہے آپ کے لئے صرف اورصرف اللہ کی قدرت ہی مدد گار ہے اور بار بار "ہمیں سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے ہمیں سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے  " کی رٹ لگانے کے بجائے ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کا ورد کرنے کی ضرورت ہےیہ ہمارے عیدے کا جزء ہے اس  لئے کی وہی ذات پاک آپ کے لئے سپریم کورٹ کے ججوں کے دلوں کو بھی نرم کرسکتا ہے اور ایسی جگہوں سے مدد کرگا کہ انسان تصور بھی نہیں کرسکتا 
   جس طرح ایک طبقہ کو نشانہ بناکر مخصوص نقطہ نظر سے باربار امن کی اپیل کی جاتی ہے اوررام ولاس ویدانتی کے بیان " کہ رام مندر کے حق میں فیصلہ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے"
اور آر یس یس کے اندریش کمار کے بیان کہ " تین طلاق پر فساد نہیں ہواتو بابری مسجد پر بھی نہیں ہوگا "
 آپ غور فرمائیں کہ ابھی آج ہی بی جے پی کے صدر وزیر اعظم گٹگری اور دیگر لوگ جس طرح سے جنم دن کے نام پر اڈوانی جی کوبدھائی دے رہے ہیں مجھے تو اس میں فتح کی بدھائی دینے کی بو آرہی ہے کیونکہ وہی خانہ خدا کی مسماری کا مجرم ہے خداکرے کہ مجھےمحسوس ہونے والے  خطرات بالکل غلط ہوں اور فیصلہ عدل وانصاف پر مبنی ہو تاکہ ہمارے ملک کا بچہ بچہ اپنے ہندوستانی ہونے پر اور یہاں کے نظام عدالت پر فخر کرسکے  ملک میں امن وامان برقرار رہے
  خطرہ پورے طور پر صاحب بصیرت محسوس کرسکتے ہیں اسی طرح اجودھیا میں دس لاکھ کارکنوں کا اکٹھاکرنا یہ سب کچھ اور ہی بات کی طرف مشیر ہے اس لئے جس طرح مسلمان ہمیشہ سے صبر وضبط کا مظاہرہ کرتارہاہے آج بھی اسی اسی صبروضبط کے ساتھ اپنے مالک حقیقی سے رجوع ہونا ہے اور اپنی عاجزی وانکساری کا اظہار دوسروں کے سامنے کرنے کے بجائے اسی خداکے سامنے کرنے کی ضرورت ہے جس اپنے پاک نبی صلی اللہ وعلیہ وسلیم  کو کل غزوہ بدرمیں غیبی مدد دے کر فتح سے ہمکنار کیا اور دشمنان دین کو منہ کی کھانی پڑی اور اپنے دین کی حفاظ کا دائمی فیصلہ فرمایا آج چودہ سو سال بعد اپنے اسی نبی کی امت کی ایسی مدد کرکے اپنے گھر کی ان شاء اللہ حفاظت کرگاکہ دشمنانِ دین کو وہم گمان بھی نہ ہوگا
    اس لئے تمام علماء حفاظ مساجد کے ائمہ مدارس کے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ کل صبح سے ہی دعاؤں کا خاص اہتمام کریں سورہ فتح پڑھ کر کر اسی طرح
 " فان حسبك الله هو الذي ايدك بنصره وبالمومنين "  (سورہ انفال 62)
اسی طرح " افوض امري الي الله ان الله بصيربالعباد "  (سورہ مومن 44 )101 بار پڑھ کو دعاکریں اور
 جن لوگو کے لئے ان دعاؤں کا یاد کرنا یاپڑھنا مشکل ہو وہ کم از کم استغفار یا دعاء یونس علیہ السلام ہی پڑھ کر دعاکریں  ائمہ کرام اپنی اپنی مسجدوں میں اہل مدارس اپنی اپنی درسگاہوں میں علماءکرام اپنی اپنی مجلسوں میں دعاء کا خاص اہتمام کریں خانہ کداکی حفاظت اور ملکی امن وامان کے لئے دعاکریں برادران وطن کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک کریں
  جس طرح باربار امن کی اپیل کا ایک رنگ دیا گیا معلوم ہوتا ہے کہ یہ امن کی نہیں بلکہ صبر کی اپیل ہورہی ہے