حیدرآباد(آئی این اے نیوز 20نومبر2019)آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے وکیل ورون سنہا نے کہا کہ ایودھیا کے متنازعہ معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنا ناممکن ہے۔ ایودھیا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے نظرثانی کی درخواست داخل کرنے کا اعلان کیا تھا،ہندو مہاسبھا کے وکیل ورون سنہا نے بعض میڈیا کو اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست داخل نہیں کرسکتا۔
کیونکہ یہ لوگ اس کیس کے فریق ( پارٹی) نہیں ہے۔ صرف فریق ہی نظرثانی کی درخواست دائر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو درخواست داخل کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے ملک کی اعلی ترین عدالت نے اس فیصلے کا اعلان ہر پہلو کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ اور اس فیصلے کے بعد یہ مسلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کچھ لوگ ذاتی فائدے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کو سپریم کورٹ کے فیصلے میں کیا غلطی نظر آرہی ہے۔
بشکریہ اردو لیکس
