دیوبند کوتوالی میں ہوا عاشق جوڑے کانکاح
کوتوال نے شہر سے قاضی بلاکر باقاعدہ نکاح پڑھایا اورچھوارے بھی تقسیم کیے
دیوبند۔30 ؍ نومبر(ایس۔ چودھری)اترپردیش پولیس آج کل عاشق جوڑوں کی شادیاںکرانے کے لئے بھی چرچا میں ہے، ایسا ہی ایک معاملہ مذہبی شہر دیوبند میں سامنے آیاہے، جہاں پر اختلافات کولیکر کوتوالی پہنچے عاشق جوڑے کا پولیس نے اہل خانہ کے سامنے باقاعدہ قاضی بلاکر نکاح کرادیا،جس کے بعد نیا شادی شدہ جوڑا خوشی خوشی اپنے گھر کو لوٹ گیا۔ہوا یوں کہ شہر کے محلہ پٹھانپورہ کی باشندہ ایک لڑکی کا اپنی بہن کی سسرال تھانہ مرزاپور کے گاؤں گنڈیوڑ کے باشندہ ایک نوجوان کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے معاشقہ چل رہاتھا، نوجوان لڑکی کو شادی کے حسین خواب دکھا رہاتھا،لیکن اسے عملی جامہ پہنانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہاتھا، اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ دنوں سے نوجوان نے لڑکی سے بات تک کرنا چھوڑ دیاتھا، جس کے سبب لڑکی عاشق سے شادی کی ضد کو لیکر دیوبند کوتوالی پہنچ گئی اور پولیس کے سامنے اپنا سارا قصہ بیان کیا۔ پورے معاملہ کو سمجھنے کے بعد کوتوالی انچارج یگ دت شرما نے جمعہ کے روز نوجوان او راس کے اہل خانہ کو دیوبند کوتوالی بلایا، جہاں لڑکی اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، دونوں فریق کو آمنے سامنے بٹھاکر بات کرانے کے بعد انچارج انسپکٹر نے عاشق جوڑا کا نکاح باقاعدہ قاضی بلاکر کوتوالی میں ہی کرایا۔ اس دوران سماجی کارکن سلیم قریشی اور عبدالواحد قریشی سمیت دیگر لوگ اس نیک کام کے گواہ بنے اور کوتوالی احاطہ میں قاضی سید اطہر حسین نے خوش نصب ولد عبدالمالک کے ساتھ لڑکی کانکاح پڑھایا۔ جس کے بعد انچارج انسپکٹر نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کی، اس کے بعد پولیس کی کاغذی کارروائی کے بعد نیا شادی شدہ جوڑا خوشی خوشی اپنے گھر کو لوٹ گیا۔ دیوبند کوتوالی میں آج ہوئے عاشق جوڑے کے نکاح کے بعد 11؍ ہزار روپیہ مہر طے ہوا اور اس کے بعد قاضی نے نکاح پڑھایا،جس کے بعد کوتوالی میں چھوارے تقسیم کئے گئے۔