نئی دہلی 21 نومبر 2019
*پورے ملک میں نافذہوگی این آر سی:امت شاہ*
وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ غیر قانونی لوگوں کی شناخت کے لئے پورے ملک میں این،آر،سی نافذ ہوگی اوراس میں تمام مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو شامل کیا جائےگا۔انہوں نےکہا کہ لوگوں میں این آرسی اورشہریت قانون میں ترمیم کے سلسلے میں تذبذب ہے جب کہ دونوں الگ الگ ہیں۔مزید کہا کہ جب پورے ملک میں این آرسی نافذ ہوگی توآسام میں بھی یہ عمل دوبارہ ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ آسام میں این آرسی سے باہررہ گئے لوگوں کی پوری مدد کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش میں تشدد کے شکارہوکرہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ،جین،پارسی اورعیسائی مذہب کے پناہ گزینوں کوشہریت دی جائے۔ اس کے لئے حکومت شہری قانون میں ترمیم کرے گی۔