اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عالم اسلام کے لیے اندوہناک خبر حادثہ پر حادثہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 November 2019

عالم اسلام کے لیے اندوہناک خبر حادثہ پر حادثہ

عالم اسلام کے لئے اندوہناک خبر حادثہ پر حادثہ

رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
رٹھوڑہ/ بڑوت باغپت(7 نومبر 2019 بروز جمعرات آئی این اے نیوز)

معروف مبلغ اسلام مشہور عالمی اسکالر ترجمان حق و صداقت
ترجمان مدارس اسلامیہ طوطئ ہند اسیر پرتاپ گڑھ حضرت مولانا فیروز الدین صاحب کا انتقال علمی دنیا کے لئے المناک حادثہ
اناللہ وانا الیہ راجعون
بڑےہی افسوس کےساتھ
 خصوصا اہل مدارس اور عموما برادران اسلام کواطلاع دی جاتی ہیکہ مقرر بےباک
 مدارس اسلامیہ کی شان بان
مخدوم و مکرم حضرت الحاج مولانا فیروز الدین صاحب اسیرپرتاب گڑھ رٹھوڑوی    مقیم حال پسونڈہ کا اتنقال ہوگیاہے تدفین و
نماز جنازہ ان شاءاللہ بعدنمازعشا۶ اداکی جائیگی
تعزیتی کلمات میں دارالعلوم سراجیہ کے مہتمم تحریک عوام کے ترجمان جناب حضرت مولانا  محمد عاقل سراج نعمانی صاحب نے بھی بہت زیادہ دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا جیسے شخصیت کا ملنا بہت ہی مشکل ہے،مولانا بہت ہی شریف الطبع اور عظیم الشان خطیب تھے،جس سے اب امت مسلمہ محروم ہوجائے گی ،بارگاہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت والا کو غریق رحمت فرمائے
 تمام اہل مدارس اسلامیہ سےدرخواست ہیکہ حضرت مولانا رحمتہ اللہ علیہ کیلئے ایصال ثواب ضرور بالضرور کریں اور کرائے خدا مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی سےاعلی مقام بخشے  اور پسماندگان کوصبرجمیل نصیب فرمائے

بندہ محمد عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب...