اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الجھا نہیں ہوں میں ____________شاداب راہی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 November 2019

الجھا نہیں ہوں میں ____________شاداب راہی

*الجھا نہیں ہوں میں*.......

ایک راہ جو آواز دی ہے۔ایک تنہائ جو سہیلیاں دی ہیں۔جو آفتاب ہے نا وہ روشنی دی ہے۔فری ہونے کو مصروفیت دی ہے۔پیٹ کو غذا اور آنکھوں کو ٹھنڈک دی ہے۔محسن ایک ہی ہے جو ملت کے درد و زخم کو دوا اور علاج بھی دیا ہے۔اس جہان رنجش میں رہنا کمال ہے ورنہ دوستیوں کے بیچ سمندروں جیسا ایک طوفان ہے۔لوٹنے میں یقینا دیر لگتی ہے لیکن لٹنے میں دیر قطعی نہیں لگتا۔ہر بندے کی چاہت اپنے علاوہ سب کو الجھا دینے کی ہی۔۔اصل میں بندہ وہ ہے جو ان الجھنوں کے درمیان سے ایک متوسط اور بہتر زندگی کی لگام تھامے اپنی پتنگ کو کٹنے نہ دے۔۔۔۔۔۔یہ موسم کی ہوا وہ ہوا بن گئ جس میں زہر دھووں کا نہیں انسانی کرتوتوں اور کارناموں کا ہے۔۔۔۔مسیحا سب بننے کے فراق میں ہے بجائے اس کے کہ وہ مسیحائ کے رموز و اوقاف سے بالکل نابلد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اس دنیا میں یہ جتانا بالکل آسان ہے کہ انسان کتنا بیوقوف ہے ۔۔۔عقلمند اور ہنر مند تو سب بنے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔الجھن ولجھن کا علاج رب کے یہاں نہ ہوکر انسان کے پاس ہوتا تو سوچئے بھلا کیا ہوتا۔۔۔۔سب سدھرنا چاہتے ہیں بگڑنا کوئ نہیں چاہتا۔۔۔۔اور ایک جماعت میں نے ایسی دیکھی جو سدھرا ہوا دیکھنا کسی کو نہیں چاہتی۔۔۔بات حقیقت ہی ہو ضروری تو نہیں ۔۔۔بلاحقیقت کے جینے اور زندہ رہنے کا مزہ جانوروں سے پوچھئے۔۔۔۔۔اس دنیا سے جسے کچھ نہیں لینا وہ جانور بھی اپنے بچوں اور اولاد کی تکلیف پر بر سرعام دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔کون سی بات ہے کہ ان جانوروں کو بھی ایک الجھن سے آزاد نہیں کرتا۔۔۔۔۔قید وبندش اور رہائ ایک عام زندگی کا اصول ہے۔۔۔۔اس سے رہائ اس دنیا میں آنکھ بند ہونے کے بعد ہی مل سکتی ہے۔۔۔۔کوئ کہ دیا کہ میں الجھن میں نہیں تو سمجھ لو کہ اس سے بڑا الجھن کا شکار کوئ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بات جو سب کو یاد رکھنے والی ہے۔۔۔۔بات بنانا آسان ہے حقیقت کو آئینہ دکھانا کافی مشکل ہے۔۔۔۔۔مسیحا آپکا مسیحا نہیں یہ ہمیشہ مان کر ہی زندگی میں قدم آگے بڑھائیں۔۔۔۔جس کے دوست زیادہ ہیں وہ دنیا کا سب سے داغدار انسان ہے۔۔۔۔الجھن کو پالنا اور پوسنا ہے تو دس بیس استاد ٹائپ کے دوست پال لیجئے۔۔۔۔۔کیفیت ماحول یہ بتاتا ہے کہ سب سے صاف ستھری زندگی گاوں والوں کی ہے۔۔۔۔۔اس کا اصل سبب یہ ہیکہ شہر جیسی دوستی گاوں میں نہیں ملتی ۔۔۔اس زندگی کا کیا حاصل جہاں ہزاروں دوست کے رہتے بھی آپ ایک صف میں اکیلے کھڑے رہ جائیں ۔۔۔۔اس سے بہتر ہے کہ آپ اکیلا رہیں۔۔۔۔۔۔۔اور ہمیشہ اکیلا رہ کر ۔۔۔زندگی کو کبھی ایسا نہ لگے کہ میں اس وقت یا اس دور میں اکیلا رہ گیا۔۔۔۔۔۔۔دوست الجھنیں ایسی دے جاتا ہے جو کبھی درد اور قلق جیسا محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔زندگی مظلوم ہے لیکن مجبور نہیں ہے۔۔۔۔کامل محنت کا ایک ایسا نظارہ ان آنکھوں نے دیکھا کہ جب جب آپ ہزاروں الجھن لیکر گھر لوٹ آئیں تو بغیر کسی الجھن کے والدیں گلے لگا لیتے ہیں۔۔۔۔وہ ہزاروں الجھنیں۔۔۔۔صرف ایک الجھن ہی تھی ورنہ ان الجھنوں کا کام صرف یونہی تمام ہوجاتا.  ہے۔۔۔۔۔۔۔

اس دور میں جینا جتنا مشکل نہیں۔الجھنوں سے بےآباد زندگی گزارنا اس سے کہیں زیادہ ناممکن شئ ہے۔۔۔۔گھر کی روٹیاں اور تپتی اور آگ اگلتی چولہے یہ بتاتے ہیں کہ زندگی میں یہ تپن اور کڑھن زندگی کو اصل مزا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔تپنے والے یہ جانتے ہیں جو تپ گیا تڑپ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

اور یہ تڑپ ہے جو آپکو الجھنوں سے کبھی نہ کبھی ضرور آزاد کرے گی۔۔۔۔۔۔
"خوشی ہے مجھے کہ میں الجھنوں میں ہوں"۔

میں بے زبان ہوں قیدی تو چھوڑ کر دعا لے۔
*شاداب راہی.....*
7376254435