اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آج کی اہم خبریں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 November 2019

آج کی اہم خبریں

*آج کی اہم خبریں*
*11/ 11/ 2019*
*بلبل طوفان نے مچائی بنگال میں تباہی 10 کی موت تین لاکھ لوگ متاثر*
واضح ہوکہ سنیچر کی رات بنگال کی کھاڑی سے اٹھنے والے بلبل طوفان نے بنگال میں خوب تباہی مچائی جس میں تقریبا دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے تیز ہواؤں اور بھاری بارش والے اس طوفان کا اثر ساحلی علاقوں بک کھالی،فریج گنج،سندیش کھالی،جھڑکھالی، نندی گرام نیاچر اور کھجوری کے علاقوں میں تھا جس سے ان اضلاع کے تین لاکھ لوگ متاثر ہوئے اور 10 کی موت ہوگئی۔
---------------------------------------
*بلبل طوفان نے بنگلہ دیش میں مچائی تباہی 6 کی موت 36 لاپتہ اور 6000 آشیانے خاکستر*
واضح ہوکہ گزشتہ روز بنگال کی کھاڑی سے خطرناک بلبل طوفان اٹھا تھا جس نے بنگال میں10 کو ہلاک اور 3 لاکھ کو متاثرکیا پہر کل کولکاتہ ہوتا ہوا بنگلہ دیش پہنچا،پہلے ہی تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے تھے جس سے بڑے جانی ضیاع سے تو حفاظت ہوئی مگر مکمل نہیں اور اس نے 6000 آشیانےزمیں بوس کئے 6لقمہ اجل بنایااور 36 کا ابہی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔
---------------------------------------
*فیصلے کے دوسرے دن بھی حالات خوشگوار سوشل میڈیا پر انتظامیہ کی سخت نظر اب تک 77 گرفتار*
واضح ہوکہ بابری مسجد ایودھا متنازع اراضی ملکیت معاملے میں فیصلہ آنے کے دوسرے دن بھی پورے ملک میں امن و امان کا ماحول رہا اور کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے سوشل میڈیا پر انتظامیہ نے سخت نظر رکھتے ہوئےقابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں اب تک 34  مقدمے درج کئے ہیں اور 77 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
---------------------------------------
*عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے گئے*
واضح ہوکہ ملک بھر میں اتوارکو عید میلاد النبی کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جلوس نکالےگئےاور ملک میں امن و سکون کیلئے دعا کی گئی،دہلی، ممبئی،بھوپال،لکھنواور جے پور سمیت ملک بھر میں لوگوں میں روایتی جوش و خروش نظر آیا کہیں بھی کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملى،گزشتہ روز آئے ایودھیا تنازع میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اتوار کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
---------------------------------------
*مہارشٹرا میں حکومت کس کی،بی جے پی نے دیا شیوسینا کو موقع،راجیہ پال نے بھیجا عرضی*
واضح ہوکہ مھاراشٹرا میں اب تک کس کی ہوگی حکومت اس کا فیصلہ نہیں ہو سکا لہذا قانون کے مطابق گزشتہ دنوں گورنر نے سب سے سیٹ حاصل کرنے والی بی جے پی کو عرضی بہیجی تھی اور راجپال نے فرنینڈیس سے اس بارے میں بات کی مگر انہوں نے اکثریت ثابت کرنے سے انکار کرتے ہوۓ شیوسینا کو حکومت بنانے کا موقع دے دیاجس کے بعد راجیہ پال نے شیوسینا عرضی بھیج کر حکومت بنانے اور اکثریت ثابت کرنے کی پیشکش کی ہے۔
---------------------------------------
*کرناٹک کی15 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان 5 دسمبر کو ہوگی ووٹنگ اور 9 دسمبر کو آئے گا نتیجہ*
واضح ہوکہ کرناٹک ودھان سبھا کے صدر نے ایچ ڈی سوامی کے فلور ٹسٹ والے سجھاو پر 29 جولائی کو انتخاب سے پہلے 17 امیدواروں  کو نااہل قرار دےدیا تھا لہذا کل الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ان 15 سیٹوں پر 11 سے 18 نومبر تک پرچہ نامزدگی داخل ہونگی اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 9 کو رزلٹ آئے گا۔
---------------------------------------
*کشمیر:سیکورٹی فورسیز اور دہشتگردوں کے مابین تصادم میں ایک دہشتگرد ہلاک*
واضح ہوکہ کشمیر سے 370 ہٹنے کے بعد سے لگاتار فورسیز اور دہشتگردوں کے مابین تصادم کی خبریں آرہی ہیں اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا  کل اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ جانکاری کے بعد سرچ آپریشن چلایاجس میں ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی خبر آرہی خبر لکے جانے تک آپریشن جاری تھا۔
---------------------------------------
*ایودھیا فیصلہ کو قبول کرنے میں ہورہی دقت،جب آئین وجود میں آیا تو وہاں مسجد تھی اس بات کو بھول کیسے سکتا ہے سپریم کورٹ:جسٹس گانگولی*
واضح ہوکہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس اشوک کمار گانگولی نے ایودھیا متنازع پر سنائے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اس ملک میں اقلیتوں نے کئی نسلوں سے دیکھا ہے کہ وہاں ایک مسجد تھی مسجد توڑ دی گئی اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وہاں مندر بنے گا، جسٹس گانگولی نے مزید کہا کہ اس فیصلے نے میرے ذہن میں ایک شبہ پیدا کردیا ہے آئین کا ایک طالب علم ہونے کے ناطے اس فیصلے کو قبولنے میں مجھے تامل ہے،ان کے مطابق اگر میں ہوتا تو وہاں مسجد تعمیر کرنے کی ہدایت دیتا ورنہ متنازع زمین پر اسکول یا اسپتال بنانے کو کہتا۔
---------------------------------------
*5 ایکڑ زمین لینے یا نہ لینے کا فیصلہ 26 نومبر کی میٹنگ کے بعد ہوگا:ظفر فاروقی*
واضح ہوکہ گزشتہ سنیچر کو پانچ رکنی بنچ نے اجودھیا معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا جسمیں متازعہ جگہ رام مندر کو اور مسجد کیلئےسنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں کسی مناسب جگہ پر 5 ایکڑ زمین دیا ہے اس فیصلہ پر سنی وقف بورڈ نے کہا تھا کہ کورٹ کے فیصلے کا ہم احترام کرتے ہیں مگر فیصلہ سے ہم مطمئن نہیں،مسجد کی زمین کے متعلق بہت سارے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہم زمین کیلئے نہیں بلکہ حق کیلئے لڑ رہے تھے لہذا ہمیں زمین نہیں لینی چاہیئے جس کے بعد سنی وقف بورڈ کے چیئر مین ظفر فاروقی نے کہا کہ زمین لینے یا نہ لینے کا اور کہاں کس نوعیت کی لینی ہے ان سب پر فیصلہ 26 نومبر کی میٹنگ کے بعد طے ہوگا۔
---------------------------------------
*بابری مسجد انہدام معاملہ: کب ملے گی قصورواروں کو سزا:دگ وجے سنگھ*
واضح ہوکہ 9 نومبر کو کورٹ نے مسجد کے انہدام کو غیر قانونی بتایا ہے اور لکھنو کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت میں انہدام کیس جاری ہے جس پر اپریل 2020 تک فیصلہ آنے کی امید ہے جس پر اجودھیا فیصلہ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آخر قصورواروں کو کب سزا ملے گی۔
https://www.facebook.com/ABD-News-207733003414201/
یہ اچھی بات نیوز کی خبریں ہیں ادارہ اس میں کوئی ترمیم نہیں کیا ہے