اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *شہریت ترمیمی بل منظور نہیں،جمعیۃ علماء ہند کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان* *13دسمبر بروز جمعہ کو ہوگا ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں منظم احتجاج،عوام امڈتے سیلاب کی طرح شرکت کریں:مولانا ندیم صدیقی*

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 December 2019

*شہریت ترمیمی بل منظور نہیں،جمعیۃ علماء ہند کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان* *13دسمبر بروز جمعہ کو ہوگا ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں منظم احتجاج،عوام امڈتے سیلاب کی طرح شرکت کریں:مولانا ندیم صدیقی*

*شہریت ترمیمی بل منظور نہیں،جمعیۃ علماء ہند کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان*
   *13دسمبر بروز جمعہ کو ہوگا ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں منظم احتجاج،عوام امڈتے سیلاب کی طرح شرکت کریں:مولانا ندیم صدیقی*
   
 ممبئی۔ 12 دسمبر  (پریس ریلیز)۔ شہریت ترمیمی بل 2019 جن بنیادوں پرپارلیمنٹ میں منظور کی گئی ہے وہ نہ صرف آئین اور دستور کے خلاف ہے بلکہ ملک کے سیکولر کردار کو ختم کرنے والی ہے،ایک ایسے ملک جہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں وہاں مذہبی بنیاد پر تفریق کرنا ملک کی جمہوریت اور سیکولرزم کے خلاف ہے،یہ ایک انتہائی خطرناک بل ہے اس متعصبانہ غیر دستوری بل کی مخالفت میں کھڑا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔یہ با تیں آ ج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی نے جمعیۃ علماء کی جا نب سے آئندہ کل جمعہ کے دن شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں ممبئی سمیت مہا راشٹر بھر میں منعقد ہو نے والے احتجاجی مظاہرہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہیں ہیں۔
   دفتر جمعیۃ علماء مہا راشٹر (واقع زین العابدین بلڈنگ بھنڈی بازارممبئی)سے جاری اپنے بیان میں مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ فرقہ پرست حکومت کے یکے بعد دیگر اقلیت مخالف فیصلوں کی وجہ سے مسلمان انتہائی نازک حالات سے دو چار ہیں اور خوف و مایوسی کے عالم میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں، حکومتی اور عدالتی سطح پر صادر ہوئے حالیہ فیصلوں کی وجہ سے ملک کا سیکولر کردار خطرے میں ہے،گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ”قومی شہریت ترمیمی بل“ جو مذہب کی بنیاد پر منظور کی گئی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے اس میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ قانونی نقطہ نظر سے تمام افراد چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انھیں شامل کرنا چاہئیے تھا،شہریت ترمیمی بل میں مسلم سماج کو شامل نہ کرنا ملک کے آئین اور دستور کے خلاف ہے،جس کی بنیاد پر ہمیں یہ بل منظور نہیں ہے اور ہم اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔
مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے کے ذمہ داروں خصوصا امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری (صدر جمعیۃ علماء ہند) اور قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند) نے ملک کے دستور اور اس کی روایا ت کے معارض”شہریت ترمیمی بل“2019  (CAB)کے خلاف 13 دسمبر 2019 بروز جمعہ ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان اور فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے تمام ضلعی، شہری، تعلقوں کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ 13دسمبر 2019 کو جمعیۃ علماء کی جا نب سے اپنے اپنے علاقوں میں خاموش اور پر امن”احتجاجی مظاہرہ“کا انعقاد کریں،اس موقع پر اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بازو میں کالی پٹی ضرور باندھیں،اور کلکٹر،ڈپٹی کلکٹر اور تحصیلدار کو میمورنڈم دیں،انہوں نے عامۃ المسلمین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا امتیاز مذہب و مسلک اس احتجاجی  مظاہرہ میں امڈتے سیلاب کی طرح شرکت کریں۔مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔جمعیۃآفس نمبر:022.23712323  ٭  مولوی عتیق الرحمن   9930523437    ٭ مولانا سہیل احمد قاسمی: 9167989203  حافظ روح اللہ   913747902