21 دسمبر کو پاورلوم کی ہڑتال کر بنکر کرینگے صدائے احتجاج بلند: حاجی افتخار
(معراج احمد انصاری)
ٹانڈه/امبيڈکرنگر 11 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
صوبائی حکومت کی جانب سے فلیٹ ریٹ اسکیم کو ختم کئے جانے کے خلاف اب پاورلوم بنکر سیدھی لڑائی لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے اترپردیش بنکرسبھا کے صدر حاجی افتخار احمد انصاری نے بتایا کی ریاست کے سبھی بنکر مراکز پر پاورلوم بنکر صوبائی حکومت کی جانب سےفلیٹ ریٹ اسکیم کو ختم کرکے اس کی جگہ میٹر یونٹ پر مبنی اسکیم کو منظوری دئے جانے کے خلاف بتاریخ 21 دسمبر بروز سنیچر کو ایک روزہ علامتی پاورلوم کی ہڑتال کرتے ہوئے بنکر صدائے احتجاج بلند کرینگے۔ اس ہڑتال میں ٹانڈہ سمیت ریاست کے دیگر تمام بنکر مراکز پر پاورلوم کے چھوٹے بڑے تمام کارخانے بند رہے گے۔ انہوں نے بنکر سماج کے لیڈران، کارکنان، کپڑا تاجروں، بنکروں، مزدوروں اور اس صنعت سے منسلک تمام افراد سے گذارش بھی کی ہے کہ اس بند کی حمایت کریں تاکہ اس کی گونج حکومت کے حلقوں میں سنائی دے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ منگل کے روز لکھنؤ کے گاندھی بھون میں اترپردیش بنکرسبھا کے زیرِ اہتمام پورے ریاست کے پاورلوم بنکروں کے منعقدہ اجلاس میں اتفاق رائے سے فلیٹ ریٹ اسکیم کو ترمیم کئے جانے کے خلاف جمہوری طرز پر لڑائی لڑنے کا اعلان کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بنکر سنیچر کو پاورلوم بند کرکے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کرینگے۔ حاجی افتخار نے فلیٹ ریٹ اسکیم کو سرکاری حکم نامہ کے مطابق 01 جنوری 2020 سےختم کئے جانے پر سدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2006 میں ریاستی حکومت نے پاورلوم صنعت کی ترقی کے لئے بنکروں کو بھی کسانوں کی طرح فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کئے جانے کی منظوری دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ فلیٹ ریٹ اسکیم کے نفاذ کے سبب بجلی چوری پر کافی حدتک قابو پالیا گیا، اسی طرح محکمہ بجلی کے ذریعے بنکروں کا بڑے پیمانے پر استحصال اور ہراساں کئے جانے کے طور طریقے روک گئے تھے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے اور پرانے نظام کو بحال رکھے جانے کا مطالبہ بھی کیا