جامعہ ملیہ اسلامیہ کے امتحانات منسوخ، 5 جنوری تک تعطیلات
نئی دہلی :15 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ترمیم شدہ قانون شہریت کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے سبب یونیورسٹی میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے مقررہ امتحانات کو منسوخ کردیا اور یونیورسٹی کو 5 جنوری تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تمام امتحانات منسوخ کردیئے گے ہیں۔ نئی تواریخ کا تعاقب اعلان کیا جائے گا۔ 16 ڈسمبر تا 5 جنوری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے چنانچہ جامعہ ملیہ اسلامیہ 6 جنوری 2020ء کو دوبارہ کھولی جائے گی۔ قانونی شہریت میں ترمیم کے خلاف طلبہ نے جمعہ کو بطور احتجاج پارلیمنٹ تک جلوس منظم کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن پولیس کی طرف سے روکے جانے کے بعد پولیس اور طلبہ میں جھڑپ ہوگئی اور کیمپ عملاً لڑائی کے میدان میں تبدیل ہوگیا تھا