اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پاورلوم پر بجلی کی فراہمی کو فلیٹ ریٹ اسکیم کے تحت بحال رکھے حکومت ٹانڈہ کے بنکروں نے حاجی افتخار احمد انصاری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا مطالبہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 December 2019

پاورلوم پر بجلی کی فراہمی کو فلیٹ ریٹ اسکیم کے تحت بحال رکھے حکومت ٹانڈہ کے بنکروں نے حاجی افتخار احمد انصاری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا مطالبہ

پاورلوم پر بجلی کی فراہمی کو فلیٹ ریٹ اسکیم کے تحت بحال رکھے حکومت


ٹانڈہ کے بنکروں نے حاجی افتخار احمد انصاری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا مطالبہ

ٹانڈه/امبيڈکرنگر 8 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
اترپردیش بنکرسبھا کے زیرِ اہتمام پاورلوم بنکروں کا ایک اجلاس اتوار کے روز ٹانڈہ شہر میں واقع منظرِحق مسافرخانہ میں منعقد  ہوئی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاورلوم بنکروں کو فلیٹ ریٹ اسکیم کی جگہ میٹر یونٹ پر مبنی اسکیم کو منظوری دئے جانے کی سخت مخالفت کی گئی۔ اسی کے ساتھ ہی فلیٹ ریٹ اسکیم کے تحت پاورلوم بنکروں کو بجلی دی جائے اس پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت اترپردیش بنکرسبھا کے صدر و نگرپالیکا ٹانڈہ کے سابق چیئرمین حاجی افتخار احمد انصاری نے کیا۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنکروں کی روزی روٹی کا ذریعہ صرف پشتینی کاروبار کپڑے کی بنائی ہے۔ جو پورے ریاست میں پاورلوم صنعت کو گھریلو صنعت میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس میں لاکھوں افراد اس صنعت سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹی صنعت زراعت کے بعد روزگار کے سب سے زیادہ مواقع مہیا کراتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2006 میں ریاستی حکومت نے پاورلوم صنعت کی ترقی کے لئے پاورلوم بنکروں کو کسانوں کی طرح فلیٹ ریٹ پر بجلی کی فراہمی کی منظوری دی تھی اور اترپردیش بجلی ریگولیٹری کمیشن نے ہر سال بجلی فراہم کئے جانے کی ٹیرف میں بھی زکر کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹ ریٹ اسکیم کے نفاذ کے سبب بجلی چوری پر کافی حدتک قابو پالیا گیا، اسی طرح محکمہ بجلی کے ذریعے بنکروں کا بڑے پیمانے پر استحصال اور ہراساں کئے جانے کے طور طریقے روک گئے۔ لیکن اب یوگی حکومت نے پاورلوم بنکروں کو فلیٹ ریٹ اسکیم کی جگہ میٹر یونٹ پر مبنی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت پاورلوم بنکروں سے پوری  ریڈنگ کے مطابق بل کی ادائیگی کے بعد 240 یونٹ تک 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ ایک پاورلوم پر ہر مہینہ بنکروں کے بینک اکاؤنٹ میں سبسڈی کے طور پر واپس کرنے کا منصوبہ ہے۔ حاجی افتخار نے کہا کہ ایسی صورت میں غریب بنکر بجلی کا بل جمع نہیں کر سکے گا، پھر اسے سبسڈی کہاں سے ملے گی۔ اس کے ساتھ پاورلوم بنکر محکمہ بجلی کے بڑے پیمانے پر قرضدار بن جائیں گے۔ جس کی وجہ سے بنکروں  کو اپنے پاورلوم بند کرنی پڑے گی۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے اور پرانے نظام کو بحال رکھے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس کو نگرپالیکا کے سابق چیئرمین حاجی ضمیرالحسن انصاری، شکیل احمد انصاری، محمد عادل انصاری، محمد  اشرف انصاری، تنویر چودھری، انوارالحسن، مشیر عالم، صغیر بزمی،   دستگیر عالم،  حاجی غلام، محمد احسن، قمر احمد وغیرہ  نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے