اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر محمد احسن فاروقی ایڈیشنل ڈائرکٹر آیوش تلنگانہ اور پرنسپل نظامیہ طبی کالج حیدرآباد مقرر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 December 2019

ڈاکٹر محمد احسن فاروقی ایڈیشنل ڈائرکٹر آیوش تلنگانہ اور پرنسپل نظامیہ طبی کالج حیدرآباد مقرر

ڈاکٹر محمد احسن فاروقی ایڈیشنل ڈائرکٹر آیوش تلنگانہ اور پرنسپل نظامیہ طبی کالج حیدرآباد مقرر

حیدرآباد: 3 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری سرکاری حکمنامہ نمبر623مورخہ 30نومبر کے بموجب ڈاکٹر محمد احسن فاروقی پروفیسر شعبہ معالجات کو بعد ترقی پرنسپل نظامیہ طبی کالج حیدرآباد اور ایڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ آیوش تلنگانہ مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد احسن فاروقی نظامیہ طبی کالج کے سینئر پروفیسر ہیں۔ اور ملک و بیرون ملک یونانی طریق علاج کو مقبول بنانے ‘یونانی ادویہ سازی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورحجامہ طریق علاج کو عام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یونانی میڈیکل آفیسر لنگم پیٹ نظام آباد سے اپنی ملازمت کا آغاز کرنے کے بعد وہ اسوسی ایٹ پروفیسر طبی کالج مقرر ہوئے۔ ان کے زیر نگرانی کئی طلباءنے یونانی میں ایم ڈی کیا ہے۔ڈاکٹر محمد احسن فاروقی نے ضیابطیس سے متاثرہ پیر کے علاج میں خصوصی مہارت حاصل کی۔ اور انہوں نے تلنگانہ اور ملک کے دیگر علاقوں آسام ‘بہار‘گجرات‘علی گڑھ ‘نئی دہلی اور بیرون ملک دبئی میں حجامہ طریقہ علاج کو عام کرنے کے لیے لیکچر دئے اور کیمپ منعقد کئے۔ان کے زیر نگرانی کئی ڈاکٹروں نے حجامہ پر دسترس حاصل کی اور اس طریقہ علاج کو عام کیا۔ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی نے مختلف قسم کی یونانی ادویہ کی تیاری کے پروگرام منعقد کئے اور یونانی ادویہ کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی تکنیک کو عام کیا۔ دوران ملازمت انہیں کئی باوقار ایورڈز بھی دئے گئے۔ڈاکٹر محمد احسن فاروقی کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے نظامیہ طبی کالج کے پرنسپل اور ایڈیشنل ڈائرکٹر آیوش تلنگانہ مقرر کرنے پر ملک و بیرون ملک یونانی اطباء‘کالج کے اساتذہ‘طلباء‘ محکمہ آیوش کے عہدیداروں‘ سیاست دانوں‘طبی ماہرین‘ڈاکٹرس ‘دواسازوں‘ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں دوست احباب اور عزیز و اقارب نے مبارکباد دی ہے۔ شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نامور سپوت ڈاکٹر محمد احسن فاروقی نامور ادیب و شاعر جناب محمد ایوب فاروقی صابر مرحوم کے بڑے فرزند اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو این ٹی آر ڈگری کالج محبوب نگر کے بھائی ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ان کے افراد خاندان محمد اصغر فاروقی‘ محمد اظہر فاروقی‘محمد امجد فاروقی‘سلیم سیٹھ تاجر نظام آباد ‘ سمیع صاحب ‘محمد شفیع ‘محمد اظہر تاجر نظام آباد‘ سید عابد علی‘ سید یعقوب علی سید امتیاز علی شکاگو ‘ڈاکٹر وجاہت علی شکاگو‘ عابدہ بیگم کراچی پاکستان اور دیگر احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔