اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شہریت ترمیمی قانون میں مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا! ہم اسے نافذ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پڈوچیری نارائن سوامی کا اعلان
اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 27 December 2019
شہریت ترمیمی قانون میں مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا! ہم اسے نافذ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پڈوچیری نارائن سوامی کا اعلان
شہریت ترمیمی قانون میں مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا! ہم اسے نافذ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پڈوچیری نارائن سوامی کا اعلان
نئی دہلی: پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) مسلمانوں کو ‘نظرانداز کرتا ہے اوروہ اس نئے قانون اورساتھ ہی این آرسی کو اس مرکز کے زیرانتظام ریاست میں ‘کسی بھی حال میں نافذ نہیں کریں گے۔ کانگریس کے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ سی اے اے اوراین آرسی ‘برے ارادوں والا ہے اوربی جے پی کے ذریعہ ‘ہندوتوا کے ہدف کو حاصل کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاستوں نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ سی اے اے اوراین آرسی نافذ نہیں کریں گے اورمیں بھی پڈوچیری میں ایسا ہی کروں گا۔وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی نے پی ٹی آئی – بھاشا کو فون پربتایا ‘سری لنکا میں تمل لوگوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے۔ آپ نے انہیں کیوں چھوڑ دیا؟ یہی بات روہنگیا کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے سی اے اے کے بارے میں کہا کہ اس میں سبھی مذاہب کو شامل کیا جانا چاہئے تھا۔ اسے کسی خاص مذہب کے لوگوں کے لئے درجہ بندی نہیں کی جانا چاہئے، جوکچھ بھی ہو، یہ پڈوچیری میں نافذ نہیں ہوگا ۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 23 دسمبرکو پڈوچیری کے سفرپرتھے اوراس دوران وزیراعلیٰ نے ان سے یہ کہتے ہوئےلیفٹیننٹ گورنرکرن بیدی کوفوری طورپرریاست سے واپس بلا لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرن بیدی مختلف اسکیموں کو نافذ ہونے میں رخنہ اندازی کر رہی ہیں۔ اس سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہوں نے کہا کہ انہیں صدرجمہوریہ سے اس پرردعمل نہیں ملا ہے اوروہ اپنے الزامات پراب بھی قائم ہیں۔