*بنت حواء کی جذبوں کوسلام..*
نعمان بن ثابت قاسمی،
رات کے دوبجے ہیں، علاقہ ہے دہلی کا شاہین باغ علاقہ ہر طرف خواتین ہی خواتین ہیں، ایک جم غفیر ہے، ان کامطالبہ ہے این آرسی کو ختم کرو، تعجب تواس بات پر اس وقت شدید سردی کاموسم ہے، لیکن اس کے باوجود مسلسل پندرہ دن سے چوبیس گھنٹہ شاہین باغ میں یہ احتجاج جاری وساری ہے، دن کو مرد حضرات احتجاج کامظاہرہ کرتے ہیں، تورات کو دہلی کی جانباز مائیں اپنے گھر کا کام کرکے رات بھر اس احتجاج میں شریک ہوتی ہیں، اور پوری رات ایک جم غفیر اس احتجاج میں شریک رہتاہے، این ڈی ٹی وی کے صحافی جب احتجاج کوکور کرنے کے لئے جاتے ہیں، اور ان خواتین سے سوال کرتے ہیں، اس قدر شدت کی سردی رات بھر آپ لوگ کیوں احتجاج کررہی ہیں، توان خواتین یقینا سننے لائق ہے،ان کے جذبوں کوسلام کرتاہوں، ان میں سے بعض خواتین نے کہا، اگراین آر سی کا نفاذ ہوگا توجس طرح آسام میں کیمپوں میں ڈال دیاگیا ہے، ایسے ہی ہم لوگوں کوبھی ڈال دیاجائے گا، اور اس کیمپ کی زندگی جیل کی طرح ہے، اس کیمپ میں زندگی بسر کرنےسے اچھا مر جاناہے،اور ان کے ہاتھوں میں کیمپوں کی فوٹو بھی تھے، انہوں نے کہا،کیمپ سے جانے سے اچھا ہم سڑک پر ہی جان دینے کوتیار ہیں، بنت حواء کے اس جذبہ ایمانی حرارت سلام، موجودہ صورت حال ہمیں اس بات کی دستک دے رہے ہیں کہ ایک نئی صبح کا آغاز ہونے والاہے، وطن کی تحفظ کے لئے بنت حواء نے جان کی بازی لگادی ہے،بنت حواء سے ہمیں بھی سبق لینا چائیے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا چائیے، ان شاءاللہ حق ہمیشہ سربلند تھا اور ان شاءاللہ سربلندرہے گا،