اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم وقف دیوبند کے طالب علم پر بس میں شرپسندوں کا حملہ اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مار مار کر لہولہان کردیا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 6 December 2019

دارالعلوم وقف دیوبند کے طالب علم پر بس میں شرپسندوں کا حملہ اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مار مار کر لہولہان کردیا

دارالعلوم وقف دیوبند کے طالب علم پر بس میں شرپسندوں کا حملہ
 اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مار مار کر لہولہان کردیا
دیوبند6؍دسمبر: دارالعلوم وقف دیوبند کے طالب علم محمد عالم اتراکھنڈ کے منگلور سے بس نمبر یوپی 11پی ٹی 4153سے دیوبند آرہا تھا۔ راستے میں دگ چاری گائوں کے قریب بس میں کچھ شرپسندوں نے مذہبی حلیہ دیکھ کر اس کو نشانہ بنایا اور مذہبی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اسے مار مار کر لہو لہان کردیا۔ واضح رہے کہ ڈرائیور نے بھی ان ہی شرپسندوں کا ساتھ دیا واقعے کی وجہ سے دیوبند میں طلبہ میں سخت غم وغصہ ہے۔ اس سے قبل بھی اسی گائوں میں طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔