اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اب گھروں سے نکلناہوگا،ملک کے حالات ابتر ہم جمہوریت کی بقا کےلیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں شہریت ترمیمی قانون نے ملک کی روح کو تار تار کردیا ہے مودی ،شاہ کا ایک ہی ایجنڈا، لوگوں لڑائو اور اہم مسئلے سے توجہ ہٹاؤ:سونیا گاندھی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 December 2019

اب گھروں سے نکلناہوگا،ملک کے حالات ابتر ہم جمہوریت کی بقا کےلیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں شہریت ترمیمی قانون نے ملک کی روح کو تار تار کردیا ہے مودی ،شاہ کا ایک ہی ایجنڈا، لوگوں لڑائو اور اہم مسئلے سے توجہ ہٹاؤ:سونیا گاندھی

اب گھروں سے نکلناہوگا،ملک کے حالات ابتر
ہم جمہوریت کی بقا کےلیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں
شہریت ترمیمی قانون نے ملک کی روح کو تار تار کردیا ہے
مودی ،شاہ کا ایک ہی ایجنڈا، لوگوں لڑائو اور اہم مسئلے سے توجہ ہٹاؤ:سونیا گاندھی
میرا نام راہل ساورکر نہیں، گاندھی ہے،مر جاؤں گا ،معافی نہیں مانگوںگا،راہل گاندھی کاسخت حملہ
آج خاموش رہے تو آئین ختم ہوجائے گا:پرینکاگاندھی
رام لیلا میدان میں کانگریس کی بھارت بچاؤ ریلی سے سینئر کانگریسی لیڈران کا خطاب

نئی دہلی۔14 ؍دسمبر: کانگریس پارٹی نے معاشی مندی، کسان مخالف پالیسی، خاتون کے خلاف تشدد، بے روزگار اور آئین پر حملے کو لے کر مودی حکومت کے خلاف سنیچر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بڑی ریلی کی۔ اس موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی ، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی،راہل گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، سابق وزیر مالیات پی چدمبرم، غلام نبی آزاد سمیت کانگریس کے سینئر لیڈران موجود تھے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ’بھارت بچاؤ ریلی‘ کے اسٹیج سے تمام اعلی رہنماؤں اور کارکنوں کا خیرمقدم کیا۔اس دوران انہوں نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکلیں اور مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہ خاتون پر ہورہے ظلم کو دیکھتی ہوں میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے آج تو اندھیر نگری چوپٹ راجہ جاسا ماحول ہے۔ آج جب میں اپنے کسان بھائیوں کی جانب دیکھتی ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔انہیں کھاد نہیں ملتی۔پانی بجلی کی سہولیات نہیں ملتیں۔فصل کی مناسب قیمت نہیں ملتی۔ایسے میں حکومت کو بتائیے کہ ہم ان کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار ہیں کہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ مزدور بھائیوں کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے۔چھوٹے بڑے کاروباری جنہوں نے بینکوں سے لون لیا ہے، وہ پریشان ہیں۔ہر جگہ پر چھوٹے کاروباریوں کی خود کشی کرنے کی خبریں آ رہی ہیں۔آپ بتائیے کہ ہم لوگ اپنے لئے جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہیں کہ نہیں۔میری بہنیں اپنا پیٹ کاٹ کر خاندان پالتی ہیں۔آج مہنگائی سے وہ دوچار ہیں۔آج ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج جیسا ماحول ہے۔کہاں ہے’ سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ ۔معیشت تباہ ہو گئی۔کالا دھن کہاں گیا۔اس کے لئے قانون بنایا لیکن کالا دھن کہاں ہے۔اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ نہیں۔کمپنیوں کو بیچے جانے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے کہ نہیں۔آج ہمارا پیسہ بینکوں میں بھی محفوظ نہیں ہے، گھروں میں محفوظ نہیں ہے۔وہیںراہل نے کہا کہ کل مجھ سے  بی جے پی کے لوگ معافی مانگنے کے لئے کہہ رہے تھے۔بھائیوں بہنوں لیکن میرا نام راہل ساورکر نہیں ہے، میرا نام راہل گاندھی ہے۔مر جاؤں گا لیکن معافی نہیں ماگوںگا۔ اس ملک کا سب سے زیادہ نقصان کسی اور نے نہیں بلکہ وزیر اعظم نے کیا۔راہل گاندھی نے بھی اسٹیج سے تمام اعلی رہنماؤں اور کارکنوں کا خیر مقدم کیا۔راہل نے اس ریلی کے لئے مکل واسنک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے زیادہ نقصان کسی اور نے نہیں بلکہ وزیر اعظم نے کیا۔گزشتہ پانچ سال میں نریندر مودی نے اڈانی کو 50 کنٹراکٹ دیئے ہیں۔ملک کے ہوائی اڈے پکڑا دئیے۔یہ کنٹراکٹ کیوں دئیے۔1 لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے، 15-20 لوگوں کا قرض معاف کیا ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہاکہ یہ لوگ آپ کی کال کا ریٹ بڑھا دیں گے اور کاروباریوں کا قرض معاف کر دیں گے۔جب تک ملک کے عوام کے پاس پیسے نہیں ہوں گے، اس وقت تک ملک کی معیشت آگے نہیں جا سکتی۔نریندر مودی نے آپ کی جیب سے پیسہ نکال لیا۔آپ نے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے نریندر مودی کا انتخاب کیا لیکن ایسا نہیں ہوا۔آج ملک میں کسان خودکشی کر رہے ہیں۔میں نے پارلیمنٹ میں پوچھا کتنے کسانوں نے خود کشی کی لیکن ان کے رہنما جواب دیتے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم۔یہ لوگ ملک کو بانٹنے کا کام کرتے ہیں۔ملک کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں کروڑوں لوگوں سے آج اس ذرائع سے بات کر رہا ہوں، آپ لوگ ملک کو بانٹتے نہیں ہو۔آپ لوگ خون پسینے سے ملک کو کھڑا کرتے ہو۔آج ملک کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔اقتدار کے لئے ہمارے وزیر اعظم کچھ بھی کریںگے۔ٹی وی پر نریندر مودی روز دکھائی دیتے ہیں۔ٹی وی پر 30 سیکنڈ کے ایڈ کے لئے کتنے پیسے دینے پڑتے ہیں، آپ جانتے ہو۔مودی جی کو دکھانے کا پیسہ کون دے رہا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہفتہ کو نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ آئین کو بچانے اور ملک کو تقسیم سے بچانے کے لیے تمام لوگ آواز اٹھائیں۔پرینکاگاندھی نے کانگریس کی جانب سے یہاں منعقد ’بھارت بچاو ریلی ‘میں کہاکہ یہ ملک محبت کاملک ہے۔عدم تشدد کا ملک ہے۔نوجوانوں کے سپنوں کا ملک ہے۔یہ ایسا ملک ہے جس کے فوجی ملک کے لیے جان دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ملک کو بچانا ہے کیونکہ اس پر ایک ایسی حکومت کا سایہ ہے جس میںمساوات نہیں ہے۔پہلے پوری دنیا ہماری طرف دیکھ رہی تھی۔ترقی ہو رہی تھی۔ آج بی جے پی کی حکومت میں روزگار بڑھنے کے بجائے کم ہو رہا ہے۔مہنگائی بڑھ رہی ہے۔چھوٹے اور درمیانہ درجے کے تاجر پریشان ہیں۔اصلیت یہ ہے کہ اگر بی جے پی ہے تو 45 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ممکن ہے۔شہریت ترمیم قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ اس حکومت میں ایسے قانون بن رہے ہیں جس سے ملک کا آئین خطرے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کشمیر سے اروناچل تک سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی آواز اٹھائیں۔اگر ہم خاموش رہیں گے تو امبیڈکر کے ذریعہ لکھا گیا آئین ختم ہو جائے گا اور ملک تقسیم ہو جائے گا۔آج چاروں طرف نا انصافی ہے۔خواتین غیر محفوظ ہیں۔سب کو مل کر ہندوستان کو بچانا ہے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ مودی جی نے ملک کے عوام کو جو سبز باغ دکھائے تھے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کو خوشحال بنادیں گے، کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی آمدنی دگنی ہوجائے گی، نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہرسال دو کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ کسان برباد ہو رہا ہے۔اس لئے تمام کارکن زمین پر لڑیں۔قابل ذکر ہے کہ اس ریلی کا مقصد بی جے پی حکومت کی تقسیم کی پالیسیوں کو اجاگر کرنا تھا۔اس ریلی میں منموہن سنگھ، سونیا گاندھی، راہل گاندھی کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈر موجود ہیں۔