اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آسام: پولس فائرنگ میں تین ہلاک شمال مشرقی ہند میں آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے کئی علاقوں میں کرفیو، شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہنگامہ جاری، تری پورہ میں فوج تعینات، آسام میں فلیگ مارچ، وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر کے گھروں پر پتھر بازی، آر ایس ایس دفتر نذرآتش، انٹرنیٹ سروس بند، فلائٹ او رٹرینیں رد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 December 2019

آسام: پولس فائرنگ میں تین ہلاک شمال مشرقی ہند میں آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے کئی علاقوں میں کرفیو، شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہنگامہ جاری، تری پورہ میں فوج تعینات، آسام میں فلیگ مارچ، وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر کے گھروں پر پتھر بازی، آر ایس ایس دفتر نذرآتش، انٹرنیٹ سروس بند، فلائٹ او رٹرینیں رد

آسام: پولس فائرنگ میں تین ہلاک
شمال مشرقی ہند میں آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے
کئی علاقوں میں کرفیو، شہریت ترمیمی بل کے خلاف ہنگامہ جاری، تری پورہ  میں فوج تعینات، آسام میں فلیگ مارچ، وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر کے گھروں پر پتھر بازی، آر ایس ایس دفتر نذرآتش، انٹرنیٹ سروس بند، فلائٹ او رٹرینیں رد
گوہاٹی۔ 13؍دسمبر: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے شہریت ترمیمی بل پاس ہوگیا ہے۔ لیکن سڑکوں پر ابھی بھی کشیدگی جاری ہے۔  آج آسام میں مختلف مظاہرو ں  کے دوران تشدد اور پولس فائرنگ میں تین افراد مارے گئے ۔ پورا ملک اس بل کے خلاف سڑکوں پر اترا ہوا ہے۔، تشدد، آگ زنی، اور احتجاجی مظاہروں کا سب سے زیادہ اثر شمال مشرق کے علاقوں میں ہے ، وہاں کی کئی ریاستوں میں بل کےخلاف زبردست احتجاج ہورہا ہے۔ صرف آسام ہی نہیں بلکہ اروناچل پردیش، میگھالیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی احتجاجی مظاہرے تیز ہوتے جا رہے ہیں۔ ’کیب  ‘ کی  مخالفت میں سب سے پرتشدد مظاہرہ گوہاٹی میں ہورہا ہے وہاں تشدد پر قابو پانے کے لئے کرفیو لگادیاگیا ہے، تری پورہ  میں فوج کو تعینات کیاگیا ہے جبکہ آسام میں فوج کو تیار رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔ مخالفت کا عالم یہ ہے کہ وزیراعلیٰ سربانند سونیوال کے گھر پر پتھر پھینکے گئے اور مرکزی وزیر رامیشور تیلی کے گھرو ں کو بھی مظاہرین نے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ڈبرو گڑھ میں آر ایس ایس دفتر پر بھی حملہ کیا اور وہاں آگ لگا دی۔آسام کے چھابوا، پانیتولہ ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین نے آگ زنی کی۔ اس دوران وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ آسام میں ریاست کی 20 بسوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ تنسکیا میں چار دکانوں کو نذر آتش کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔جمعرات کو مظاہرے میں شامل تین کی موت ہوگئی ہے۔ رائٹرس کی خبر کے مطابق پولس کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں پانچ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا ان میں سے تین نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال کے ڈائریکٹر رامین تعلقدار کے مطابق سبھی کے جسم میں گولی لگی تھی، جس میںسے تین کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔  اسی درمیان فوج نے گوہاٹی میں فلیگ مارچ کیا، کشیدہ حالت کی وجہ سے اسپائس جیٹ، وستارا، انڈیگو نے آسام جانے والی اپنی تمام فلائٹیں رد کردی ہیں۔ ساتھ ہی آسام، تری پورہ جانے والی سبھی ٹرینوں کو بھی کینسل کردیاگیا ہے۔ آسام میں کشیدگی کے مدنظر  یہاں کے دس ضلعوں میں بدھ کی شام سے انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، تاکہ تشدد کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال روکا جاسکے جبکہ تری پورہ میں انٹرینٹ سروس منگل کی دوپہر سے ہی بند ہے۔ لگاتار ہورہے احتجاج کے مدنظر ریاست  میں سیکوریٹی کو بڑھا دی گئی ہے۔ بگڑتے نظام قانون کو سنبھالنے کے لیے بدھ کو گواہاٹی میں لگائے گئے کرفیو کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسری طرف جموں و کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کی 10 کمپنیوں کو آسام بھیجا جا رہا ہے۔ ان میں سے پانچ کمپنیاں پہنچ چکی ہیں۔ ان کے علاوہ منی پور کے لیے روانہ کی گئی 7 دیگر کمپنیوں کو آسام جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وہیں، آسام رائفل کی تین کمپنیوں کو تریپورہ میں تعینات کیا گیا ہے۔فوج کے پی آر او لیفٹننٹ کرنل پی کھینگ سائی نے کہاکہ گوہاٹی شہر میں فوج کے دو کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں اور فلیگ مارچ کیاجارہا ہے۔