اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل دیکھ کر غیرملکی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 4 December 2019

ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل دیکھ کر غیرملکی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا

ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل دیکھ کر غیرملکی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس ۔ 5 دسمبر 
میکسیکو کے جوڑے نے ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے ارطغرل میں اسلام سے متعلق دکھائے جانے والے حقائق سے متاثرہوکر دین محمدیؐ اختیار کرلیا ہے۔ میکسیکو کے جوڑے نے ارطغرل میں عبدالرحمن ایلب کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی تقریر سن کر اسلامی تاریخ پڑھنے، ترکی کی ثقافت جاننے اور ڈرامہ ارطغرل کو دیکھنے کا موقع ملا اور اس دوران اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی حقانیت پر کامل یقین ہوگیا۔ نومسلم جوڑے نے لاس اینجلس میں مسلم امریکن سوسائٹی کے 22 ویں اجلاس میں اداکار جلال سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اداکار نے نومسلم جوڑے کو اسپین اور انگریزی زبان کے ترجمے والے قرآن شریف کا تحفہ دیا جسے پاکر جوڑے کی خوشی دیدنی تھی۔