اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غزل یونس آتش متعلم خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ یوپی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 30 December 2019

غزل یونس آتش متعلم خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ یوپی

غزل

یونس آتش
متعلم خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ یوپی


پیرہن آپ اکیلے میں اتارا نہ کریں
درو دیوار ہیں ان کو تو ابھارا نہ کریں

جانے کیا لوگ سمجھ جائیں ہمارے بارے
اس طرح آپ سرے راہ پکارا نہ کریں

ان کی عادت ہے مصیبت میں ہمیں سے ملنا
جو کسی اور کو اپنا کے ہمارا نہ کریں

تری محفل کا بھرم رکھتے ہیں اٹھ جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو زحمت بھی گوارا نہ کریں

عکس بھی آپ کا دیوانہ ہوا جاتا ہے
زلف درپن میں مری جان سنوارا نہ کریں

میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
ڈوب جائیں وہ اگر مجھ سے کنارہ نہ کریں

ہم سمندر ہیں یہ معلوم ہے جانا ہے کہاں
جاکے دریاؤں سے کہدو کہ سہارا نہ کریں

چاند تاروں پہ تو ہر شخص کا حق ہے آتش
میں انہیں کیسے کہوں سب کو اشارہ نہ کریں

یونس آتش
متعلم خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ یوپی