اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت علماء صوبہ ہریانہ پنجاب ہماچل چندی گڑھ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد رپورٹ محمد ارشاد الحق مفتاحی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 December 2019

جمعیت علماء صوبہ ہریانہ پنجاب ہماچل چندی گڑھ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد رپورٹ محمد ارشاد الحق مفتاحی

جمعیت علماء صوبہ ہریانہ پنجاب ہماچل چندی گڑھ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد
رپورٹ محمد ارشاد الحق مفتاحی
مہرانہ/پانی پت، ہریانہ (09 دسمبر 2019 آئ این اے نیوز)

گزشتہ روز جامعہ صوت القرآن مہرانہ پانی پت میں جمعیت علماء کی ایک میٹنگ حضرت مولانا محمد ہارون قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔
میٹنگ کا آغا جامعہ کے طالب علم کی تلاوت قرآن  کریم سے ہوا جامعہ ہی کے ایک طالب علم نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ مولانا نسیم احمد ندوی استاذ جامعہ صوت القرآن نے،جمعیت کی تاریخ اور جمعیت کی کارکردگی پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔
جمعیت کے شہری صدر مولانا محمد الیاس نے جمعیت کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور گذشتہ میٹنگ کی قراردادکی توثیق کی جمعیت کی طرف سے  عظیم الشان اجلاس کی تیاری کے لئے شرکاء مجلس کو تعاون کے لئےتیار کیا۔
 مفتی شہر مفتی داؤد صاحب نے جمعیت کی قربانیوں اور جمعیت کاتعارف، قوم کووقت کے چیلنجوں سے آگاہ کیا ۔
 محمد ہارون وکیل صاحب نے جمعیت کے پروگرام کی تائید کی۔
مولانا محمد شمیم امام وخطیب مسجد قلندر صاحب اور ایم ایم اسلام نےجمعیت کے ہونے والے اجلاس میں ہرممکن تعاون دینے
 کی یقین دھانی کرائی۔مولانا مقیم ندوی بر ست نےاخلاص نیت کی اہمیت پر زور دیا۔جبکہ۔ ڈاکٹر مونس حج کمیٹی نے جمعیت کی جانب سے ہونے والے اجلاس پرمسرت‌کااظہار کیا۔
نظامت کے فرائض مفتی شرافت نے انجام دیئے،
مولانا محمد اسلام قاسمی نے
قوم میں بیداری پیدا کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
صوبائی صدرحضرت مولانا
محمد ہارون قاسمی نے پانی پت کی تاریخ پر روشنی ڈالی،مولانا لقاءاللہ رحمتہ اللہ علیہ پانی پت کی تقسیم ہندکے وقت کی قربانیاں یاد دلائیں ،اوراجلاس کے لئے ایک٢٥ رکنی منتظمہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں قاری محمد ذیشان نے خصوصی رول ادا کیا خصوصی شرکاء میں قاری اظہار احمد،مفتی اسجد،مولانا صادق،مولانا ابرار قاسمی،قاری افتخار احمد،قاری زبیرقاسمی،مولاناصدیق،مولانا
شاہ نظر،حاجی تنویر وغیرہ موجود تھے صدر محترم کی دعاء پر پروگرام کااختتام ہوا۔