اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: متنازع شہریت قانون پر مولانا محمود مدنی کا یو ٹرن ۔ پہلے خیر مقدم کیاتھا اب مخالفت

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 December 2019

متنازع شہریت قانون پر مولانا محمود مدنی کا یو ٹرن ۔ پہلے خیر مقدم کیاتھا اب مخالفت


متنازع شہریت قانون پر مولانا محمود مدنی کا یو ٹرن ۔ پہلے خیر مقدم کیاتھا اب مخالفت

پارلیمنٹ کے دونون ایوانوں میں یہ بل پیش کئے جانے سے قبل مولانا محمود مدنی نے اس بل کاخیر مقدم کیاتھاور کہاتھا کہ اگر سرکار پاکستان اور دیگر ملکوں کے اقلیتوں کو شہریت دینا چاہتی ہے تو یہ غلط نہیں ہے
نئی دہلی 14 دسمبر 2019 
مولانا محمود مدنی کی جمعیت علماءہند آج دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیا ۔ نئی دہلی کے جنتر منتر پر جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کے دستور کو پامال کرنے والا ہے۔ ہم اس کو مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ امن و امان قائم رکھیں، ہم بزدل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک زندہ قوم ہے اور زندہ قوموں کو پریشانی ہوتی ہے مگر وہ اس پریشانی سے نکلنے کی راہ بھی نکالتی ہے۔ مولانا مدنی نے دعوی کیا کہ آج جمعیت علماءہند کے زیر اہتمام پورے ملک میں تقریبا دو ہزار شہروں اور قصبات میں احتجاج ہو رہا ہے۔ یہاں دہلی میں مختلف جگہوں پر پولس نے لوگوں کو روک رکھا ہے، مجھے یہاں آنے میں ایک گھنٹے لگ گئے۔ ہم آپ سے صرف اتنا کہتے ہیں کہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے حوصلہ کے ساتھ اور اعتماد کے ساتھ صبر و دانشمندی کا مظاہرہ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونون ایوانوں میں یہ بل پیش کئے جانے سے قبل مولانا محمود مدنی نے اس بل کاخیر مقدم کیاتھاور کہاتھا کہ اگر سرکار پاکستان اور دیگر ملکوں کے اقلیتوں کو شہریت دینا چاہتی ہے تو یہ غلط نہیں ہے تاہم مسلمانوں کو یہاں شہریت دینے جانے کے ہم خلاف ہیں اور سرکار یہ قانون غلط نہیں ہے ۔ سوشل میڈیا پر نیوز 18 اردو کو دیاگیا مولانا مدنی کا یہ انٹر یو وائرل ہورہاہے ۔