اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شہریت ترمیمی بل LIVE: ڈی ایم کے، ٹی آر ایس اور سی پی آئی نے راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 December 2019

شہریت ترمیمی بل LIVE: ڈی ایم کے، ٹی آر ایس اور سی پی آئی نے راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کی

شہریت ترمیمی بل LIVE: ڈی ایم کے، ٹی آر ایس اور سی پی آئی نے راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کی

ٹی آر ایس، ڈی ایم کے اور سی پی آئی ایم کے ذریعہ ایوان بالا میں بل کی مخالفت

نئی دہلی :11 دسمبر 2019 

راجیہ سبھا میں ڈی ایم کے، ٹی آر ایس اور سی پی آئی ایم نے شہریت ترمیمی بل 2019 کی مخالفت کی ہے۔ ان پارٹیوں نے بل کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین اور ہندوستانی جمہوریت کے مخالف ہے اس لیے اسے واپس لیا جانا چاہیے۔ سی پی آئی ایم لیڈر رنگ راجن نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ سری لنکا سے جو تمل مہاجر آئے ہیں وہ 35 سال سے شہریت کے لیے بھٹک رہے ہیں، لیکن کسی نے ان کے بارے میں نہیں سوچا۔ انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کی کہ اے آئی اے ڈی ایم نے اس بل کی حمایت کی ہے جب کہ انھیں اس بل پر غور کرنا چاہیے تھا۔
ٹی آر ایس کے ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے اس بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بل ہندوستان کی سوچ کو چیلنج کرتا ہے اور مثالی انصاف کے بھی منافی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اس بل کو واپس لیا جانا چاہیے