اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلاتفریق مذہب و ملت انسانیت کی مدد مذہب اسلام کا پیغام ہے مولانا خالد رشید فرنگی محلی غریبوں کی مدد کر کے دل کو سکون ملتا ہے ڈی ایم اکھلیش تیواری، ملک غریب و کمزور کے ترقی کرنے سے مضبوط ہوگا مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی جامعہ نورالھدی للبنات میں رضائی تقسیم پروگرام منعقد، 200 سے زائد سماج کے مستحق لوگوں میں رضائی تقسیم،مختلف مذاہب کے لوگوں شرکت کی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 10 January 2020

بلاتفریق مذہب و ملت انسانیت کی مدد مذہب اسلام کا پیغام ہے مولانا خالد رشید فرنگی محلی غریبوں کی مدد کر کے دل کو سکون ملتا ہے ڈی ایم اکھلیش تیواری، ملک غریب و کمزور کے ترقی کرنے سے مضبوط ہوگا مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی جامعہ نورالھدی للبنات میں رضائی تقسیم پروگرام منعقد، 200 سے زائد سماج کے مستحق لوگوں میں رضائی تقسیم،مختلف مذاہب کے لوگوں شرکت کی

بلاتفریق مذہب و ملت انسانیت کی مدد مذہب اسلام کا پیغام ہے  مولانا خالد رشید فرنگی محلی

غریبوں کی مدد کر کے دل کو سکون ملتا ہے ڈی ایم اکھلیش تیواری،
ملک  غریب و کمزور کے ترقی کرنے سے مضبوط ہوگا   مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی

جامعہ نورالھدی للبنات میں رضائی تقسیم پروگرام منعقد،  200 سے زائد سماج کے مستحق لوگوں میں رضائی تقسیم،مختلف مذاہب کے لوگوں شرکت کی


خیرآباد سیتاپور،
10 جنوری 2020 آئی این اے نیوز

 ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے  بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی مدد مذہب اسلام کا پیغام ہے ۔ ہمیں اس پر عمل کرنا کا عہد کرنا چاہئے اللہ نے جو مال انسان کو عطا کیا ہے اس میں دوسرے رشتہ داروں ، غریبو، مسکینوں ، یتیموں اور مسافروں کے حقوق بھی وابستہ ہیں۔ اس کا خیال رکھنا ہر انسان کی ذمہ داری ہے مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے جو اپنے مدرسہ پر  رضائی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے یہ قابل ستائش قدم ہے
 مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عید گاہ عیش باغ لکھنؤ نے کیا۔ وہ جامعہ نور الہدیٰ قصبہ خیر آباد محلہ مسواسی میں ناظم جامعہ  مولانا آفتاب عالم ندوی خیر آبادی کے والد خلیل احمد خان کی یاد میں  منعقد ہ رضائی و کمبل تقسیم پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر 200 سے زائد سماج کے مستحق لوگوں میں  رضائی تقسیم کی گئی،
مولانا فرنگی محلی نے  مزید کہا کہ غریبوں کی مدد سے اللہ خوش ہوتا ہے ملک کے آئین میں جو حقوق تمام شہریوں کو حاصل ہیں وہ کوئی بھی طاقت چھین نہی سکتی ہے   


 سیتاپور ڈی ایم اکھلیش تیواری  نے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں مولانا  آفتاب عالم ندوی کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے  غریبوں کی مدد عبادت ہے آج مولانا ندوی نے تمام مذاہب کے لوگوں کو جمع کرکے جو انسانیت و محبت اور غمگساری کا پیغام دے رہے ہیں اس سے انشاءاللہ ایک اچھا ماحول قائم ہوگا ہم اسکے لئے انکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے  کی مدد مذہب اسلام کا پیغام ہے ۔ ہمیں اس پر عمل کرنا کا عہد کرنا  کے حقوق بھی وابستہ ہیں۔ اس کا خیال رکھنا ہر انسان کی ذمہ داری  قدم ہے

مدرسہ کے بانی و ناظم مولانا آفتاب عالم ندوی خیر آبادی مبلغ دار العلوم ندوۃ العلماء نے استقبالیہ خطاب  میں کہا کہ سماج کے طبقہ کا کوئی بھی انسان ہو ہم کو ہر انسان کی قدر کرنی چاہئے اچھے جملوں سے غریبوں یتیموں سے پیش آنا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سماج کا غریب و کمزور طبقہ اپنی غربت سے نکلے گا تبھی ملک اور سماج کو نفع پہونچے گا۔


شیعہ عالم مولانا اشتیاق حسین رضوی مہتمم مدرسہ ابوطالب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سبھی  مذاہب انسانیت و محبت کی تعلیم دیتے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئیے آج کا یہ پروگرام گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے
سکھ سماج کے دھرم گرو چرن جیت سنگھ  نے کہا کہ  سماج کا کوئی بھی انسان پریشان ہو اس کی مدد کرنی چاہئے اس سے سکون و اطمینان حاصل ہوتا ہے


اس کے علاوہ پروگرام کو مولانا محمد مشتاق ندوی۔ پولس افسر  مہندر پڑتاب سنگھ، مدھون کمار، اشیش مشرا۔ پرنسپل جامعہ نورالھدی للبنات، مست حفیظ رحمانی وغیرہ نے خطاب کیا

اس موقع پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی، ڈی ایم سیتاپور اکھلیش تیواری، ایڈیشنل ایس پی مہندر پڑتاب سنگھ، مدھون کمار   کو جامعہ نورالھدی للبنات کی جانب سے پیام انسانیت ایوارڈ سے نوازا گیا،
نیز محمد ایاز خان نمائندہ چیرمین بلھرہ نے مہمانوں کو ڈائری تحفہ میں دی 


اس موقع پر   مولانا انیس احمد قاسمی،مولانا صلاح الدین، مولانا سراج احمد ندوی ،مولانا معین الدین، سماج وادی  اقلیتی سبھا کے ریاستی صدر محمد منصور خان ،     قاری  عطاء الرحمن بلھروی، احتشام بیگ سیتاپور، محمد عادل خان لکھنؤ، حاجی محمد یوسف،ڈاکٹر محمد عرفان، منا بھائی،محمد شمیم خان ،قاری محمد  زبیر بسواں ، جنید انصاری، سنی بیگ سیتاپور، عتیق احمد انصاری، قاری محمد اعظم، ضیاء الرحمن، حافظ مہتاب عالم خان،  سرفراز خان انجم رضوی سمیت بڑی میں لوگوں نے شرکت کی 

آخر میں جامعہ کے بانی و ناظم مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا