اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف بیداری مہم کے تحت اجتماع
سی اے اے کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے:بیداری مہم کی ذمہ داران
ماریہ گوہر کی رپورٹ
اعظم گڑھ,30جنوری 2020 آئی این اے نیوز
اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف بیداری مہم کے تحت آج خواتین کا ایک اجتماع عام ہوا۔اس موقع پر ایک بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔خواتین نے سی اے اے کے خلاف منظم طریقے سے لڑائ لڑنے کا عزم کیا۔مہم میں شامل خواتین نے اعظم گڑھ کی مزید خواتین سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔آج ملک میں دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر دیگر جگہوں پر بھی بہادر ہندو,مسلم,سکھ عیسائی خواتین نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔آج اعظم گڑھ کے سرائمیر علاقے میں بھی خواتین نے سی اے اے کے خلاف مورچہ سنبھال لیا ہے۔مہم کے ذمہ داران کا کہنا ہیکہ بے روزگاری,جرائم اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت نے سی اے اے کا حربہ اپنایا ہے۔لیکن حکومت یہ سمجھ لے کہ ملک کی عوام کیلئے یہ غیر آئینی ایکٹ کبھی قابل قبول نہیں ہوگا۔ہم ملک کے آئین آئین کو بچانے کیلئے اس تاناشاہی حکومت کے خلاف سنگھرش کی راہوں پر چلتے رہیں گے۔سی اے اے کے خلاف بیداری مہم چلانے والوں نے اعظم گڑھ بالخصوص سرائمیر,کھریواں,پھریہا,دائودپور,سنجرپور,خداداپور,سہریا,راجہ پور سکرور,اسرولی ,اساڑھا,بلریا گنج , مہراج گنج اور دیگر جگہوں کی خواتین سے جڑنے کی اپیل کی ہے.خواتین نے ہر ایک گائوں سے سی اے اے کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھیجنے کی اپیل کی ہے۔بتا دیں بیداری مہم کے تحت اعظم کے مختلف گائوں میں اجتماع اور آپسی صلاح و مشورہ کے بعد سی اے اے کے خلاف کام کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔